شاہزیب خانزادہ کے الزامات،حماد اظہر کا پھر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج

shebaz-gill-hamzad.jpg


حماد اظہر کا ایک بار پھر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج،شہباز گل بھی میدان میں

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک بار پھر جیو نیو کے پروگرام اینکر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج کردیا، ٹویٹ کیا کہ آئیں بائیں شائیں، حماد اظہر یہ حماد اظہر وہ، پر میرا کھلا چیلنج کے آؤ اور نیوٹرل اینکر کے ساتھ پروگرام میں بات کریں، سے بھاگ گئے جناب، کیونکہ خود پتہ ہے انہیں کہ تین سال یہ سردیوں میں گیس کی کمی کی غلط وجوہات لوگوں کو بتاتے رہے اور ایل این جی کی خریداری پر بھی بلکل غلط مہم چلائی۔

https://twitter.com/x/status/1461769934401327106
حماد اظہر کے ٹویٹ پر معاون خصوصی شہباز گل بھی میدان میں آئے اور ٹویٹ کیا کہ میں نے تو پہلے ہی بتا دیا کہ آج شاہزیب ساری چالاکیاں اور جھوٹ بولیں گے اور پوری مکاری سے غیرجانبدار اینکر ، والی بات کو گول کر جائیں گے۔

شہباز گل ساتھ ساتھ مریم نواز پر تنقید کرنا نہ بھولے، شاہزیب خانزادہ کا مریم نواز سے موازنہ کیا اور ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آج دوپہر کو ہی بتا دیا تھا کہ آج شام مریم صفدر کی طرح شاہزیب ساری باتیں کریں گے لیکن مریم بی بی کی طرح بس رسیدیں نہیں دکھانی، باقی سب کرنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1461785000173608970
معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر ایک پول شیئر کیا جس میں سوال کیا کہ شاہزیب خانزادہ صاحب بار بار حماد اظہر کی غیر جانبدار لائیو پروگرام کی آفر سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ جس میں آپشن رکھے جھوٹا دھندہ پکڑا جائے گا،ٹافی والا بھائی نہیں ہوگا،ٹیلی پرامپٹر نہیں ہوگا،حماد اظہر غلط کہہ رہے ہیں،شہباز گل کے اس پول پر اب تک سب سے زیادہ ووٹ جھوٹا دھندہ پکڑا جائے گا کو ملے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1461632943605129220
اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی جانب سے حماد اظہر پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے پروگرام بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا،جس پر حماد اظہر نے کہا تھا کہ کل رات شازیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ اس کے پروگرام کو بند کرنے کے لئے کوئی بڑا پریشر ڈالا گیا اور یہ فاشزم ہے۔ میں نے جیو انتظامیہ سے آج پوچھا کے کس نہ اور کب یہ پریشر ڈالا؟

شاہزیب خانزادہ کی جانب سے ایل این جی معاہدوں کے حوالے سے پروگرامز پر حماد اظہر نے چیلنج کیا تھا کہ حماد اظہر کسی نیوٹرل اینکر کے ہمراہ ایک پروگرام کریں اور حماد اظہر کا سامنا کریں۔