شدید تنقیدکےبعد صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کےخلاف ایف آئی آر درج

Resilient

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1386799696237187078 https://twitter.com/x/status/1386893253392408577
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر پر فوری نوٹس ہوئے اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جہاں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت بڑی تعداد میں افراد اندر افطاری کر رہے تھے۔


پشاور کے رینگ روّ پر واقع حجرہ نامی اس نجی ریسٹورنٹ کے منیجر کے مطابق انہوں نے وزیر صحت کو منع کیا کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانا کھلانے پر پابندی ہے۔ منیجر کے مطابق شرکا اپنے ساتھ کھانا باہر سے لائے تھے۔


وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت حجرہ ریسٹورنٹ کے منیجر اور مالک کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کے دفعہ 17 کی تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی وبا کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ اس قانون کے تحت مجرمان کو دو ماہ قید یا پچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔



پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانونی سے بالاتر نہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ پشاور بلاتفریق کارروائیاں کر رہی ہے۔


صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے لیے یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ وہ خلاف ورزی کے مبینہ طور پر مرتکب پائے گئے۔ اس سال جنوری میں بھی ان پر اسی قسم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی واضح نہیں۔


اس وقت وہ صوبائی وزیر صحت تھے لیکن ماسک کے بغیر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ تقریب میں شرکت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو وزیر صحت عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کا کہتے ہیں لیکن دوسری جانب نہ وہ خود سماجی دوری کے اصول کو مدنظر رکھتے ہیں اور نہ ہی ماسک پہنتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1386357196540334080 تیمور جھگڑا کا اس واقعے پر ابھی کوئی ردمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روز قبل ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرونا ایس او پیز پر لوگوں کو عمل درآمد کرنے کی یہ ویڈیو شئیر کی تھی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے ماضی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہوا۔