شعیب اختر کے مذاق پر ہربجن سنگھ تپ گئے

7shoaibharbajan.jpg

پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر سابق بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ کو چھیڑنے سے باز نہ آئے اور انہوں نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی کہ ہربھجن سنگھ نے انہیں "بندا بننے کا مشورہ دیدیا"۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کو 10 وکٹوں کی بدترین شکست پر تبصرے آج چوتھے دن بھی جاری رہے ہیں، اسی دوران سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی اور ہر بھجن سنگھ کی ایک ویڈیو کی اور کہا کہ "میرے پیارے دوست بجی میں صرف آپ کو تنگ کررہا ہوں"۔


شعیب اختر نے جو ویڈیو شیئر کی وہ پاک بھارت میچ سے قبل تھی جس میں شعیب اختر ہربھجن سنگھ سے کہتے ہیں کہ 24 اکتوبر کی رات 10 بجے میں پہلا میسج آپ کو کروں گا اور میں کہوں گا کہ بھارت کے 1اعشاریہ 5 بلین لوگوں کے دل توڑنے پر معذرت چاہتے ہیں۔

شعیب اختر کے اس پیغام پر سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ تلما اٹھے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ"بند ا بن جا، وقت بدلتے دیر نہیں لگے گی،آپ مستقبل میں ہماری جگہ پر بھی ہوسکتے ہیں"۔


شعیب اختر ہربھجن کی اس دھمکی سے بالکل نہیں گھبرائے اور انہوں نے جواب داغتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچے اور آپ یہ جانتے ہیں، مگر اس سے پہلے تھوڑی بہت مستی تو ضروری ہے نا"۔
 
Advertisement

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا….شائد ہربھجن کو مزاق کی سمجھ نہیں لگی ہوگی؟ لیکن فکر ناٹ
تین دن بعد لگ جاےگی تو ہنس رہا ہوگا…. ایسا اکثر ہوتا ہے….ہربھجن
بیٹھے بیٹھے ہنسنے لگتا ہے تو پتا چلتا ہے پہلے کوئی لطیفہ سنا تھا جسکی
سمجھ آج لگی ہے...اب اس میں کیا
 

baalti

Minister (2k+ posts)
aik toh siasat.pk k blog writers ne jo sasti bhang pi hoi hai, pehlay uska pata lagao, is pr woh kahan tapa? wo dono chil maar rhay hain, shugal kr rahay hain, chawani ki bhi tappish nhin nazar aayi, aur inhon ne poora article likh daala, sadkay mein tere...
 
Sponsored Link