شمالی وزیرستان کے علما کا چاند نظر آنے کا دعوی،کل عید کا اعلان کر دیا

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
Moon-750x369.jpg


صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔

شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1392163068696797186
محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔


دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

source
253434-5004021-updates.jpg
 
Last edited by a moderator:

kaka4u

Minister (2k+ posts)
جو چاند پوری دنیا میں نظر نہیں آنا ان بےغیرتوں کو کہاں سے نظرآگیا
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
بروز 11/5 بتاریخ 12/5 کو عید ہوگي ؟؟؟؟ پھر عید کون سے دن کی بنی؟یہ فارم پر کرنے اور اس پر دستخط لگانے والے تمام گواہان کو یہ غلطی نظر نہیں آئی مگر چاند نظر آگیا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جاہل ہیں۔۔ چاند دیکھنے کے چانسز ہی نہیں لیکن لگتا ہے کہ کسی کاغذ پہ چاند بنا کے دیکھتے ہیں اور اس پہ قسم کھا لیتے ہیں۔