شوکت خانم ہرجانہ کیس؛ حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
2169999-hanifabbasi-1619089247-151-640x480.jpg


راولپنڈی: عدالت نے شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سول عدالت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج مصباح اختر نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

شوکت خانم کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کی تھی۔

مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر سول جج نے مسلم لیگی رہنما کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم دیا۔

https://www.express.pk/story/2169999
 

Citizen X

President (40k+ posts)
BC he's chilling in UK after escaping a life sentence for drug smuggling. Think this toothless warrant will make any difference.