شہبازحکومت کاسپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات بارے قانون سازی کافیصلہ

8shebgsupremecourtikhtiarat.jpg

وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس اور بینچ کی تشکیل کے حوالے سے اختیارات سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات کے معاملے کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ کے تمام ارکان کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


وفاقی کابینہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس واپس لینے، چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس اور بینچ کی تشکیل سے متعلق اختیارات کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جوڈیشل ریفارمز کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاملے پر از خود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے کسی سینئر جج کے پاس ہونا چاہیے۔

پنجاب کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب میں گورنر راج لگانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، صدر کو وزیراعظم کی تجویز پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا، اگر صدر عمل نہیں کریں گے تو 10 روز بعد اس تجویز پر خود بخود عمل ہوجائے گا۔
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
I hope that PTI supporters don’t act dumb by talking against any legislation about the judiciary. Tomorrow, we will be talking about the need for the legislation. I hope you guys think before you speak.