پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو دوران حراست غیر انسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےبیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ان سے کتنا اختلاف کرتے ہیں یا انہیں کتنا ناپسند کرتے ہیں، مرد کی عزت کو اس طرح پامال نہیں کرنا چاہیے تھا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یا تو میاں شہباز شریف کی حکومت اس طرح کے ظلم میں خود شریک ہے یا اسےروکنے سے قاصر ہے!جوبھی ہےہمارے لیےشرم کا مقام ہے۔
اپنی دوسری ٹویٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ اس ظلم میں نام نہاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھی شامل کریں۔ سیاسی مخالفین پر تشدد کر کے جمہوریت کی خدمت کر رہے ہیں۔ کیسا مذاق ہے۔