شہبازگل کابیان اتناسنگین نہیں،جتنے مریم،میاں صاحب اورخواجہ آصف دے چکے،کاظمی

16gillkazmibiansangeennitha.jpg

ڈاکٹر شہباز گل پر مقدمہ اس حکومت نے بنایا ہےجن کے اپنے بیانات کسی سے چھپےنہیں ہیں،مریم بی بی کےبیانات دیکھیں، میاں صاحب، خواجہ آصف اور پوری پی ڈی ایم قیادت کےبیانات دیکھ کر آپ کولگتا ہے کہ شہباز گل کےبیان سے ان کی دل آزاری ہوئی ہوگئی؟

اطہر کاظمی نے کہا کہ بنیادی طور پر مسئلہ یہ ہے کہ حکومت عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کرپارہی، اس کی مثال بالکل ایسی ہی ہےکہ کسی لڑائی میں مار کھانے والا واپس آکر کسی طاقتور کو کہتا ہے کہ جب مجھے مارا جارہا تھا تو ساتھ میں آپ کو گالیاں بھی دے رہا تھا۔


انہوں نےکہا کہ اس حکومت نے ضمنی انتخاب میں مارکھائی ہے اور انہیں پتا ہے کہ آگے بھی انہوں نے مار ہی کھانی ہے تو اسی لیے یہ جاکر فوج کو بتاتے ہیں کہ عمران خان خدانخواستہ آپ کو برا بھلا کہہ رہاہے،حکومت فوج کے سامنے پی ٹی آئی کو کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1557398928231899137
اطہر کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے،کیا یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے کروڑوں ووٹرز اور سپورٹرز اپنے اداروں کے خلاف ہیں، یہ قطعا پاکستان کے حق میں نہیں ہے، حکومت ہو یا پی ٹی آئی اپنی سیاست کریں اس میں اداروں کو مت گھسیٹیں۔

تجزیہ کار نے کہا کہ شہباز گل کےبیان میں کچھ چیزیں ہیں جن پر تحقیقات ہوسکتی ہیں کچھ باتیں ایسی ہیں جن سے میں 100 فیصد متفق ہوں، تاہم شہباز گل کا بیان اتنا سنگین نہیں ہے جتنے سنگین بیانات مریم بی بی، میاں صاحب اور خواجہ آصف ماضی میں دے چکےہیں۔