شہبازگل کے ساتھ غیر انسانی سلوک،ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فارغ

8%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%B2%DA%AF%DB%8C%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%DB%92%D8%A7%D9%84%D8%A7.jpg

پنجاب حکومت نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کےمعاملےپر ڈی آئی جی پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر برائےماحولیاتی تحفظ اورپارلیمانی امور راجا بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی قیدی شہبا زگل کےساتھ جیل میں غیر قانونی برتاؤ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر ڈی آئی جی اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو عہدے سےہٹادیاگیاہے۔


قبل ازیں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل میں پریس کانفرنس کے بعد میرے علم میں آیا کہ جیل داخلےکی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طورپر چکی میں رکھا گیا ، یہ عمل کسی بھی قیدی کےساتھ نہیں ہونا چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے مجاز اتھارٹی کو سفارش کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران جیل میں شہباز گل پر تشدد کی خبروں کی تردید کی تھی جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے عمران خان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا جارہا تھا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ جیل میں شہباز گل کو ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
 

yaar 20

MPA (400+ posts)
یہ کیا بکواس ہے کہ صرف فارغ کر دیا ہے ان کو سخت ترین سزائیں دو تاکہ آئیندہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو
بالکل ایسا کرنے کا کیا فائدہ ۔سانپ نکل جانے کے بعد لکیر پیٹنے رہے ہیں
 

Niazbrohi

MPA (400+ posts)
آپ اپنے پیٹی بھائیوں کیساتھ ملکر چونا لگابا بند کریں. مریم جیل میں فون لیکر گھومتی رہی اور یہاں پارٹی کےاثاثہ کو چکی میں رکھا گیا. خان صاحب عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دیں اگر صحیح معنوں میں جنگ لڑنی ہے تو
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Saab se pehlee remove this chotia doggar.. how and why this happened in his presence?
Yee saab tu kukuri ke govt me bhee hota thaa.. tu inn ke anee ka faida?
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
iye sarkari afsar samajhte hain ke dusri huykumat aai to wapas aa jainge.... in khbeeson ko isi jail ki chakki men rakha jai
 
Sponsored Link