شہباز ،میکروں ملاقات:فرانس پاکستان کی امداد کیلیے عالمی کانفرنس بلائے گا

france-pakistan-shehbaz-meet-flood.jpg


فرانس پاکستان کی امداد کیلیے عالمی کانفرنس بلائے گا

فرانس نے مشکل وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کردیا، فرانس نے پاکستان کی امداد کیلئے اسی سال عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، فرانس کے فیصلے کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کیلئے بڑی پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر امانوئل میکروں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور فرانس کی جانب سے سیلاب سے تباہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مل کر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور علاقوں کی تعمیرنو کیلئے فرانس اس سال عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فنانشل اور ڈویلپمنٹل شراکت داروں کو جمع کرنا اور ایسا اسٹرکچر تیار کرنا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے اور جس سے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔

دوسری جانب نیویارک میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال پراجلاس ہوا، وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی اشیا کی ترسیل میں تیزی لانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے کہا ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


جو مرضی کرو . کانفرنس بلاؤ یا اسے کشکول پکڑا کر منگواؤ . تجھے تیری ماں جیسی تیری بیوی کی قسم بس جو پیسے جمع ہوں اسکے ہاتھ میں نہ دینا
سالا چور ہے سارے پیسے کھا جائے گا