شہباز اور بائیڈن میں ملاقات ہونا برف پگھلنے کی نشاندہی کرتا ہے:بلاول بھٹو

jeobidan-shehbaz-sahrif-meet-bilawal.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔

نجی چینل جیو سے گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا شکرگزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شامل تھے۔

ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے نجی چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔ وہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا سے بھیک یا قرضہ نہیں بلکہ اگر کچھ مانگ رہا ہے تو وہ انصاف ہے۔
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی صدر ، اور اُسکی اہلیہ اپنے ایک پالتو کتّے کیساتھ خوشگوار موڈ میں ۔ ۔ ۔
Courtesy%20Biden%20Campaign.jpg

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
jeobidan-shehbaz-sahrif-meet-bilawal.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔

نجی چینل جیو سے گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا شکرگزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شامل تھے۔

ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے نجی چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔ وہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا سے بھیک یا قرضہ نہیں بلکہ اگر کچھ مانگ رہا ہے تو وہ انصاف ہے۔
جھوٹے !! کوئی ملاقات نہیں ہوی بس ایک تقریب میں فوٹو سیشن کیا گیا کہ آؤ کھڑے ہو کر فوٹو بنواؤ اور چلتے بنو ، یہ ہے اس فوٹو کی حقیقت اگر تین منٹ کی بھی ملاقات ہوتی تو تمہارے زر خرید میڈیا نے اسکو تین گھنٹے کی بنا کر دکھانا تھا
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لگ بھگ ١٢٨ ملکوں کے ڈیلیگیٹس کو بائیڈن سے فوٹو آپ کے لیے ١٥ سے ٢٠ سیکنڈ فی ڈیلیگیٹ الاٹ کیے گئے تھے . بلو کے مطابق ١٥ سیکنڈ میں ہذیان کے مریض نے ٹرکوں کے ٹرک برف کے پگھلا دیے
الله کی شان . جھوٹ بولنا تو کوئی ان پاکستانی سیاسی میراثیوں سے سیکھے
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
jeobidan-shehbaz-sahrif-meet-bilawal.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔

نجی چینل جیو سے گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا شکرگزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شامل تھے۔

ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے نجی چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔ وہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان عالمی دنیا سے بھیک یا قرضہ نہیں بلکہ اگر کچھ مانگ رہا ہے تو وہ انصاف ہے۔

It indicates that USA now consider Pakistan as their obedient slave/puppet.