شہباز حکومت کا ایک اور یوٹرن، کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس

8khadpticeutrunshehbaz.jpg

وفاقی حکومت نے غریب کسان کو ریلیف دینے کے اپنے ہی فیصلے پر یوٹرن لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی سے متعلق اپنے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانی قیمتوں کو بحال کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کسان کو ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کھاد کی سرکاری قیمت مقرر کرتے ہوئے اس کی 50 کلو کی بوری پر 389 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا تھا ، حکومت نے اس فیصلے کا فوری اطلاق کرتے ہوئے 7 جولائی تک کھاد کی بوری کی قیمت1768 روپے مقرر کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1531645429657518080
تاہم فیصلے کو ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد کھاد کی پرانی قیمتیں بحال ہوگئی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کی واپسی کیلئے ایس آر او جاری کیا گیا جس کے مطابق نوٹیفکیشن واپسی کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قمیت میں کمی کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں کسانوں کو کھاد ملنا بند ہو گئی تھی۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سمجھنا بہت آسان ہے

شہباز چاہتا ہے کہ صرف وہ ہی پیسہ کھائے اور باقی حکومتی لوگ حرام کا پیسہ نہ کھائیں ، جب کہ دوسرے لوگ بھی تو سیاست میں پیسا بنانے آتے ہیں وہ بھلا کرپشن کرنے سے کیسے باز رہ سکتے ہیں
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
سمجھنا بہت آسان ہے

شہباز چاہتا ہے کہ صرف وہ ہی پیسہ کھائے اور باقی حکومتی لوگ حرام کا پیسہ نہ کھائیں ، جب کہ دوسرے لوگ بھی تو سیاست میں پیسا بنانے آتے ہیں وہ بھلا کرپشن کرنے سے کیسے باز رہ سکتے ہیں
Laiken in ka naara tou tha,

Khata hai tou Khilata bhi hai!!
 
Rio

Councller (250+ posts)
یہ بہت شاطر ہیں، سوچ سمجھ کر ایسی خبریں چلاتے ہیں، دو تین دن ان کا لفافہ میڈیا ناچ ناچ کر گھنگرو توڑ دیتا ہے اور پھر یہ چپ چاپ وہ فیصلہ واپس لے لیتے ہیں، ایک دو سال بعد پھر یہی خبریں دیکھائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا سستا کیا، اس وقت کوئی یہ نہیں بتائے گا کہ یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا.
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
خان کو چاہئے کہ مہنگائی کہ خلاف بھی اپنی تقریروں میں زیادہ فوکس کرے
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ھائی ناراض نا ہوں۔ ابھی ببل شیر پچھواڑا صبائی اور چاچا زحمت آتے ہیں آپ کو بتانے کیلیئے ایسا کیوں ہوا اور اس کے کتنے فوائد ہیں۔ تب تک آپ گالیاں دے سکتے ہیں اس حکومت کو کیونکہ جب تینوں مریم کانا مچھر وغیرہ بھی تو اسی پر جیتے ہیں تو آپ حضرات سے بھی ناراض نا ہونگے
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
یہ بہت شاطر ہیں، سوچ سمجھ کر ایسی خبریں چلاتے ہیں، دو تین دن ان کا لفافہ میڈیا ناچ ناچ کر گھنگرو توڑ دیتا ہے اور پھر یہ چپ چاپ وہ فیصلہ واپس لے لیتے ہیں، ایک دو سال بعد پھر یہی خبریں دیکھائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا سستا کیا، اس وقت کوئی یہ نہیں بتائے گا کہ یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا.
یہ جو فوج ظفر موج حکومتی پیسوں پر پل رہی ہے اس کااور کام کیا ہے؟