شہباز حکومت کی طویل لوڈشیڈنگ جینا محال،شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے اوپر

loadsheding-shehbaz-govt.jpg


ماضی کی حکومت کو گورننس کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے والی موجودہ تجربہ کار حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پا سکی، بجلی کی لوڈشیڈنگ 18گھنٹے جبکہ شاٹ فال 7ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کا کہنا ہے شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔


بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے۔ جس کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے سے بھی زائد ہے۔

پاور ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولر پلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جا رہی ہے۔
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Karachi Electricity Load Shedding protests Jun 27
This are your living conditions in Pakistan if you are living in there
Watch
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
‏27 پاور پلانٹ بند تھے تو لائٹ جاتی نہیں تھی
شوبازو نے آ کر 30 اور چلا دیے اب لائٹ آتی نہیں
بھکاری ٹیکنالوجی?