شہباز شریف اور حمزہ جیل کی بجائے ایوان اقتدار میں پہنچ گئے، فواد چودھری

8fawadslanhamzsehbaz.jpg

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو جیل کے بجائے ایوان اقتدار میں پہنچا دیا۔ جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہباز اورحمزہ کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیراعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہیں۔

https://twitter.com/x/status/1527893730757423106
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موصوف پر16 ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہو رہا۔

https://twitter.com/x/status/1527893728844709889
فواد چودھری کے بیان کے بعد فراز چودھری نے بھی اس معاملے پر بات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے درخواست ہے مریم اور اس کے زر خرید لوگ اتنے اہم نہیں جن کے پیچھے آپ اپنا وقت ضائع کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الحمداللہ قوم حق اور سچ کیساتھ کھڑی ہوگئی ہے،ہم سب کا اولین مقصد عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانا ہے، انتخابات کرانے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1527908440080777218