ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں سی سی پی او لاہور اور شہباز شریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے۔ جن لوگوں کا ذہنی توازن خراب ہے کیا اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے؟
صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی۔ سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کی بجائے شہباز شریف سے استعفیٰ مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے۔ ایک ہفتہ بیت گیا لیکن خاتون سے زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا۔
حکومتی ترجمان بڑھکیں مار رہے ہیں، نالائق ٹولہ خدا کا شکر ادا کرے شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیباٹری بنا کر دے گئے۔ ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا۔ شہباز شریف نے موٹروے بنانے کا ذکر کیا اس کو جان بوجھ کے غلط رنگ دیا گیا۔ مسلم لیگ فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
https://lahorenews.tv/index.php/en/video/34939