شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے، وزیر اعظم

8pmikshahbazachkan.jpg

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ استعفے دینا سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا،شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے، ہم کہیں نہیں جا رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے موجودہ صورتِ حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، پی ٹی آئی ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں۔ اراکین نے خط کی رازداری اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔


اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کا خواب دیکھتے ہوئے اپنی اچکن سلوا ئی تھی لیکن اچکن نہیں پہن سکیں گے، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اسے سنبھال کر رکھیں، یہ کسی اور کو دینا پڑے گی، ہم کہیں نہیں جا رہے، آپ دیکھتے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی ارکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)

اپوزیشن کے وہ لیڈر جنہوں نے امریکی اشارے پر پاکستان کے خلاف سازش کی ہے وہ واجب القتل ہیں
mera bhi yahee khayal hai .. magar is main phir PTI ke bohot maray jain ge .. jis main kuch khan ke cabinet ministers bhi hain.