شہباز شریف سمیت ایک بھی لیگی رہنما وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں،ایاز صادق

9ayazsadiqresponse.jpg

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے چا ر ن لیگی رہنماؤں کے ٹولے کی مائنس نواز شریف سے متعلق خبروں کو بچگانہ و غیر سنجیدہ قرار دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام "ٹودی پوائنٹ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی مشرف کے مارشل لاء کو برداشت کرگئی، اگر اس دور کے بدترین نیب کے کالے قانون کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارے کسی رکن نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا تو اب ہم کیسے انہیں چھوڑ سکتے ہیں، ہمارے تمام سینئر لوگوں میں ایک فرد بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہے، فیصلہ نواز شریف کا ہی ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے چار نام وزارت عظمیٰ کیلئے دیئے میں بتاتا ہوں وہ چاروں نام "محمد نواز شریف" ہی ہیں، میرے حلقے میں دس ووٹ میرے ہوں گے باقی لاکھوں ووٹ جو مجھے ملے وہ نواز شریف کے ہیں، مریم ہماری کراؤڈ پلر لیڈر ہیں، شہباز شریف ہمارے قائد و صدر ہیں حمزہ نے محنت کرکے پنجاب میں اپنی جگہ بنائی ہے ہم کیوں اپنے سیاسی اثاثوں کو باہر بھیجیں ۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ میرے علم میں کوئی ڈیل کی بات بھی نہیں ہے، میں لندن نواز شریف سے ملاقات کیلئے گیا تھا اور دوبارہ بھی جاؤں گا، میں نہ پہلے اپنے دورے میں کسی قسم کی پیغام رسانی کا ذریعہ بنا تھا نا ہی دوبارہ میں کوئی پیغام لے کر جاؤں گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ حکومت یہ بوکھلاہٹ میں جو حربے استعمال کررہی ہے یہ بہت چھوٹے اور بچگانہ ہے، فواد چوہدری تو کسی صوفے کے پیچھے بھی نہیں آسکتے انہیں اس ملاقات کا کیسے پتا چلا؟ ان باتوں کو سنجیدہ مت لیا کریں ۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں....کیونکہ شہباز شریف سمیت ایک بھی لیگی رہنما وزارت عظمیٰ کے لائق نہیں