شہباز شریف فیملی کو لندن سے بڑی خوشخبری مل گئی

6.jpg

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے لئے بڑی خبر آگئی، برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرتے ہوئے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے جن کی تحقیقاتی رپورٹ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔


رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مشکوک سرگرمی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے، 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا، تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی جبکہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

عدالت نے کسی بھی قسم کی کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت نہ ہونے پر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرتے ہوئے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں شہبازشریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس عدالتی حکم پر کرپشن کا پیسہ وطن واپس لانے کے لئے منجمد کئے گئے تھے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
I bet the news would be different but Pakistani media is reporting it differently. How could NAB ask Britain for enquiry as Showbaz's cases are not concluded yet in Pakistan? All money found in his Pakistani accounts came from Telegraphic Transfers (TTs), nothing to do with bank transfers.