شہباز شریف کا بغیر پروٹوکول دورہ لاہور،صارفین نے لاہور کاوزیراعظم قراردیدیا

lahore-shehbaz-and-sm.jpg


حکمران طبقے کی جانب سے اگر بغیر پروٹوکول عوامی دورے کیے جائیں تو انہیں کافی سراہا جاتا ہے تاہم شہبازشریف کو لاہور میں دورہ کرنا مہنگا پڑگیا ہے اور لوگ انہیں اس دورے پر بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

میڈیا پر وزیراعظم شہبازشریف کے لاہور میں بغیر پروٹوکول دورے سے متعلق خبر آئی تو انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا اور لوگوں نے انہیں صرف لاہور کا وزیراعظم قرار دے دیا۔

ایک صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم لاہور کے ہیں یا وزیراعظم پاکستان ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1522286784981438464
وقاص نامی صارف نے کہا کہ شہبازشریف کی اوقات کسی میونسپلٹی افسر سے زیادہ کی نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1522341431943348224
ایک اور صارف نے کہا کہ اب پتا چلا کہ نظم سقے نے چمڑے کے سکے کیوں بنوائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1522410667520704545
سجاد احمد نے کہا کہ رات کی تاریکی میں زبردست دن میں نکلو پھر پتہ چلے گا۔

https://twitter.com/x/status/1522312985380802563
زبیر راز نے کہا کہ بات چیت بھی کی؟ اچھا؟ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ بولتا بھی ہے۔ اور مرد کا بچہ ہے تو بغیر پروٹوکول کے دن کے وقت عوام میں نکلے!

https://twitter.com/x/status/1522412195283451904
ایک اور صارف نے کہا کہ پچھلے تیس سال میں شوباز کی شوبازیوں سے عوام بور ہو چکے ہیں. لاہور میں صرف صفائی ستھرائی کی ضرورت ہے جو وزیر بلدیات کروا سکتا ہے. توجہ کی ضرورت جنوبی پنجاب کو ہے مگر یہ خود کو لاہور کا مئیر سمجھتے ہیں شاید۔

https://twitter.com/x/status/1522287846442287104
نازیہ وسیم نے لکھا کہ رات کے اندھیرے میں کیسے پتہ چلتا ہے گاڑی کے اندر کون ہے۔ صحیح کہا ان کو راتوں میں نیند نہیں آ رہی رات میں چلے صفائی چیک کرنے۔

https://twitter.com/x/status/1522307949665923077
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
Well edited drama …. They can’t come out of their house without security neither to drive in roads…… so how come their he was filmed and delivered to media.