شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کےخلاف عدالت جانے کا اعلان

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کےخلاف عدالت جانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'شہباز شریف کے وکلا کی طرف سے ان کا نام بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی'۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کسے وکیل کریں ..کس سے منصفی چاہیں .
جس نے درد دیا ہے ..اسی کے پاس علاج کے لئے جا رہے ہیں ..کونسی عدالت ..کیسی عدالت ..ہر جج بکا ہوا ہے ..
ہاں آپ کی اس کوشش سے اتنا ہوگا کہ یہ ججز مزید ایکسپوز ہونے ..لیکن انہیں کیا ..عزت آنی جانی چیز ہے ..مال بناؤ اور بس
 
https://twitter.com/x/status/1390929118930391043
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ابھی جج نے ان پر توہین عدالت کا الزام لگا کر الٹا حکومت کو مشکل میں ڈال دینا ہے ..جب تک لوہار کورٹ موجود ہے ..کچھ نہیں ہو سکتا ..ہر عدالت لوہار کورٹ ہے
حکومت اب شریف خاندان کے کوٹھے کا ایک حکم نہیں مانے گی۔
https://twitter.com/x/status/1390903114220417025
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
شریف خاندان کے کوٹھے کو عدالت نہ کہو

شریف خاندان ہی کیا ہر طاقتور کے سامنے لیٹ جاتے ہیں . لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر آج طاقتور کے سامنے ڈٹ گئے تو آج تو واہ واہ ہو جاۓگی لیکن کل کو جب شریف خاندان کی حکومت ایگی اور ان کے ساتھ جو ہوگا تو پیچھے کھڑا ہونے والا کوئی نہیں ہوگا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
شریف خاندان ہی کیا ہر طاقتور کے سامنے لیٹ جاتے ہیں . لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر آج طاقتور کے سامنے ڈٹ گئے تو آج تو واہ واہ ہو جاۓگی لیکن کل کو جب شریف خاندان کی حکومت ایگی اور ان کے ساتھ جو ہوگا تو پیچھے کھڑا ہونے والا کوئی نہیں ہوگا
تو کیا مستقبل کے خوف سے آج صحیح فیصلہ نہ کرو؟
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
تو کیا مستقبل کے خوف سے آج صحیح فیصلہ نہ کرو؟

اصولی طور پر تو یقیناً ہر حالت میں حق اور سچ کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے لیکن یہ پاکستان ہے یہاں اصول کی بات کرنا بھی گناہ ہے .
آخر جج بھی تو اسی معاشرے کا حصّہ ہیں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اصولی طور پر تو یقیناً ہر حالت میں حق اور سچ کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے لیکن یہ پاکستان ہے یہاں اصول کی بات کرنا بھی گناہ ہے .
آخر جج بھی تو اسی معاشرے کا حصّہ ہیں
یعنی جیسا چل رہا ہے چلنے دو۔ ایسے تبدیلی آئے گی؟ کسی کو تو اسٹینڈ لینا پڑے گا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
حیرانی اس بات کی ہے کہ یہ اب بھی عدالتوں سے آس لگائے بیٹھے ہیں
یا یہ خود بیوقوف ہیں یا عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
یعنی جیسا چل رہا ہے چلنے دو۔ ایسے تبدیلی آئے گی؟ کسی کو تو اسٹینڈ لینا پڑے گا

آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں. لیکن ہر بندا یہی سوچتا ہے کہ میں ہی کیوں اسٹینڈ لوں . کوئی اور کیوں نہیں لے لیتا