شہباز وزیراعظم،حمزہ وزیراعلیٰ لیکن عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں:مریم اورنگزیب

pm-cm-case.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے شک شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلی ہیں لیکن وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس عمران خان 2018 میں متعدد کیسز میں نامزد ملزم اور مجرم ہونے کے باوجود کبھی پیش نہیں ہوئے۔

نجی چینل کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ شہبازشریف اور حمزہ پر اتنے سنگین الزامات تھے لیکن پھر بھی ان کو وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ دی گئی ہے جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اس کے باوجود بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرنے والے مجرم تھے جنہوں نے خود بل جلائے اور ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کیلئے اکسایا مگر کبھی پیش نہیں ہوئے۔ یہ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، پولیس والوں پر حملے کے کیسز میں نامزد تھے مگر پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لوگ آج بھی پارٹی فنڈنگ کیس میں نامزد ہیں اس کیس کو 8 سال گزر گئے لیکن یہ ہر پیشی پر ہائیکورٹ سے کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہ دے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سینئر پارٹی قیادت پر جتنے بھی کسیز تھے وہ سب سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کیلئے بنائے گئے تھے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
اے خوبرو حسینہ، تیرا ساتھ ہو اور وزارت ِ اعظمی پاس ہو، تو میں بھی ایسے لاکھوں کیس تیری ناک پر قربان کر دوں
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
منی لانڈرنگ ان کی پیدایشی عادت ہے یہ پہلا ملک ہے جہاں منی لانڈرنگ کے ملزمان کو این آ ر او دیے جاتے ہیں اور ہر ادارہ اس کا ساتھی ہے۔ ان کا کس قدر احسان ہے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اس سے ملک سپر پاور بن گیا ہے ان کے پاس چار سال سے ان پیسوں کا کوی جواب نہیں ہے جو ان کے پاس ہے یہ سیاسی نہیں کرمنل کیسز ہیں باقی لوگوں سے نیب ریکوری کر چکا ہے لیکن یہ بے شرم فوج کے قدموں میں بیٹھ کر ابھی تک نہ صرف بچتے رہے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی کو سر پر چڑھے بیٹھے ہیں عدالتوں میں کونسا ثبوت لے کر پیش ہو رہے ہیں ۔جن کو اپوزیشن میں ہوتے ہو
ۓ کوی خطرہ نہیں تھا ان کو اب کونسا گرفتار کرنے لگا ہے کوی۔عدالتوں کا احترام کریں اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Then they should not be PM/CM. Any civilised country would never allow a person with criminal cases to be in any position of power.