شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا کون تھا ؟ پولیس نے گرفتار کر لیا

gill%20and%20car%20hit.jpg


شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے،موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ کے واقعے کا مقدمہ تھا نہ کالیکی میں درج کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کا نام طاہر نذیر ہے جو مریدکے کا رہائشی ہے،ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہے، اور اس نے اپنی گاڑی رینٹ پر وجاہت علی نامی شخص کو دی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وجاہت علی اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد جا رہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کی نشاندہی پر ملزم وجاہت علی کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزم وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ سے بھاگا نہیں تھا لیکن جیسے ہی شہباز گل گاڑی سے نکلے وہ ڈر کر چلا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک عام حادثہ تھا جو ملزم وجاہت علی کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ملزم نے شہباز گل کی گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر نہیں ماری،دوسری جانب شہباز گل نے واقعے کو حادثہ نہیں بلکہ خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیا،اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا یہ ایک منصوبے کے تحت ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1522335367554342913
انہوں نے کہا کہ میں نےکہا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا ہوں،زیادہ سے زیادہ مجھے قتل کروادیں گے، کروادیں،قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے،شہبازگل کے الزامات پر وزیراعظم حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1522198893924163584
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل گذشتہ روز موٹر وے سے لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کے سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب پیچھے سے آنے والے کار نے انکی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے انکی گاڑی الٹ گئی،گاڑی میں سوار شہباز گل سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
 
Last edited: