شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا کون تھا ؟ پولیس نے گرفتار کر لیا

gill%20and%20car%20hit.jpg


شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے،موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ کے واقعے کا مقدمہ تھا نہ کالیکی میں درج کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کا نام طاہر نذیر ہے جو مریدکے کا رہائشی ہے،ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہے، اور اس نے اپنی گاڑی رینٹ پر وجاہت علی نامی شخص کو دی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وجاہت علی اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد جا رہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کی نشاندہی پر ملزم وجاہت علی کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزم وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ سے بھاگا نہیں تھا لیکن جیسے ہی شہباز گل گاڑی سے نکلے وہ ڈر کر چلا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک عام حادثہ تھا جو ملزم وجاہت علی کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ملزم نے شہباز گل کی گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر نہیں ماری،دوسری جانب شہباز گل نے واقعے کو حادثہ نہیں بلکہ خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیا،اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا یہ ایک منصوبے کے تحت ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1522335367554342913
انہوں نے کہا کہ میں نےکہا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا ہوں،زیادہ سے زیادہ مجھے قتل کروادیں گے، کروادیں،قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے،شہبازگل کے الزامات پر وزیراعظم حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1522198893924163584
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل گذشتہ روز موٹر وے سے لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کے سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب پیچھے سے آنے والے کار نے انکی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے انکی گاڑی الٹ گئی،گاڑی میں سوار شہباز گل سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
 
Last edited:

hkniazi

Minister (2k+ posts)
لزم وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ سے بھاگا نہیں تھا لیکن جیسے ہی شہباز گل گاڑی سے نکلے وہ ڈر کر چلا گیا

Tell this to your naani, may be she will believe you
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
amriki sazish he yeh bhi
The imported beggar was imposed on Pakistan by US,Pakistani army and the judiciary.This beggar met Bajwa several times.He has been polishing Bajwa’s boots for many years.His name is cherry blossom.Kala Rana and Shobaz killed 16 people in model town.They are hard core criminals.This incident was planned by them.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
If I am not wrong.CCTV cameras every where in Motorway.This was accidentally or attentional..Shahbaz Gill narrowly escaped.SG ko apna sadqa weghaira dena chahay..
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
ماڈل ٹاؤن میں سترہ بندوں کو قتل اور سینکڑوں زخمی کروانے کے علاوہ بے شمار لوگوں گو قتل کروانے والا ڈرگ مافیا کا سربراہ اور موجودہ وزیر داخلہ منحوس فیصل آبادی اس حادثے کا ماسڑ مائینڈ ہے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Even if this story is as it is told—— To me it is fabricated by Hamza Sharif kukri and — Still running away from the crime scene is a crime that doesn’t exonerated that person​

Where is the other car? Because by examining the car visually and in the lab could tell that this is the same car or not?​

Who and how this alleged criminal was arrested after he fled from the scene ?​

Why this investigation was conducted haphazardly and what was reason to hide that criminal—- If actually ( he / she ) has committed this crime accidentally or attentional?​

 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
yar gil ne kiya baaat krli k ye chutiya middle class pakistan hai jis k pass america citizen ship hia
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
I request to all khan supporters don’t react on one of the unique species donkey like brain Patwari’s
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شکر کرو جان بچ گئی اور قاتلانہ حملہ کرنے کیلئے کوی فیملی سمیت گاڑی نہیں ماردیتا یہ ایک حادثہ تھا جو ڈرائیور کی کم ٹریننگ کے باعث بھی ہوا لگتا ہے کیونکہ موصوف کراے کی گاڑی چلا رہا تھا پتا نہیں لائسنس بھی تھا یا نہیں
ایک لحاظ سے یہ شہباز گل کیلئے وارننگ بھی ہے گالم گلوچ بند کرکے بندے کا پتر بنے باقی سب گالیان دینے والے یوتھئیے بھی انسان بن جائیں ورنہ قدرت ان کو جہنم واصل بھی کرسکتی ہے
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
شکر کرو جان بچ گئی اور قاتلانہ حملہ کرنے کیلئے کوی فیملی سمیت گاڑی نہیں ماردیتا یہ ایک حادثہ تھا جو ڈرائیور کی کم ٹریننگ کے باعث بھی ہوا لگتا ہے کیونکہ موصوف کراے کی گاڑی چلا رہا تھا پتا نہیں لائسنس بھی تھا یا نہیں
ایک لحاظ سے یہ شہباز گل کیلئے وارننگ بھی ہے گالم گلوچ بند کرکے بندے کا پتر بنے باقی سب گالیان دینے والے یوتھئیے بھی انسان بن جائیں ورنہ قدرت ان کو جہنم واصل بھی کرسکتی ہے
اگر تو چلا رہا ہوتا تو شائد کوئی یقین بھی کر لیتا کیونکہ تیرے پاس لائسنس بھی نہیں مگر ڈرایئور ایسے گاڑی مارے کہ دوسرے کی گاڑی ہی الٹ جائے؟ اگر ککڑی کے ساتھ یہ ہوا ہوتا تو ابھی تک اقوام متحدہ میں شکایت جا چکی ہوتی