صائمہ کے دوبارہ جوکر بن کر کھلونے بیچنے پر پنجاب حکومت کا ردعمل

saim121.jpg


کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صائمہ سرور نامی ایک لڑکی جوکر کا روپ دھار کر کھلونے بیچ رہی تھی، اس لڑکی نے بتایا کہ اسکے والد فوت ہوگئے ہیں، ماں بیمار ہے جس کی وجہ سے وہ یہ کام کرنے پر مجبور ہے۔

اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں کھلونے بیچتی ہوں تو لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں، کبھی کھلونے چھین کرلے جاکر دور پھینک دیتے ہیں، کبھی ہوس بھری نطروں سے دیکھتے ہیں۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور لڑکی کی 50 ہزار روپے مالی مدد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور اسکے گھر پہنچے، اسے 50 ہزار کا چیک اور سول ڈنفنس میں نوکری کا لیٹر دیا۔

E_4Ziv7VgAAg5iO


لیکن کچھ دن بعد اس لڑکی نے دوبارہ کھلونے بیچنا شروع کردئیے۔ جب اس لڑکی سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو 50 ہزار روپیہ دیا ہے کیا میں اس کی فوٹوکاپیاں کروالوں؟ 50 ہزار سے کتنا عرصہ گزارا کروں؟


اس لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ خدارا آپ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ،مجھے تماشا بنا دیا گیا ہے، اے نبی تیری امت نے بہت ستایا ، اب میری کال کوئی نہیں سنتا ہے۔مجھے محض قطرے پلانے کی نوکری دی گئی ہے۔یہ جاب مجھے سُوٹ نہیں کرتی۔

اس پر پنجاب حکومت کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہرمشوانی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے مالی امداد کے ساتھ صائمہ سرور کو سول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر بھی جاری کیا (جس پر شاید انہوں نے جوائننگ نہیں دی) ۔۔


اظہر مشوانی نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ انکی والدہ کےسرکاری خرچےپر علاج کے لیےمیڈیکل بورڈ کی تشکیل بھی کی گئی۔

اس موقع پر اظہر مشوانی نے ایک اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی شئیر کیا جس کے مطابق اسے سول ڈیفنس میں ڈیلی ویجز پر نوکری دی گئی ہے ۔

E_4ZiwCVEAUbyj4


جبکہ دوسری جانب صائمہ کا کہنا ہے کہ اسے قطرے پلانے والی نوکری دی گئی ہے۔ اس لئے اس نے جوائن نہیں کیا۔
 
Advertisement

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
Yahan logon ke pass job nahi hai aur inko qatray pilanay ki nokri suit nahi karti. tamashay karwa lo kuch haram khoron say
 

Abdul Allah

Minister (2k+ posts)
Qatry pilany wali job suite nai krti

Joker bun na thk hy us job ki nisbat.(jidar log toys cheen k bhag jaty and hawas wali nazar sy daikh ty hain)

:
 

javedmasood

New Member
Man liya k qatry pilany vali job thi ... To tumko suit kion nhi krti b.. Tum koi special asman sy giri ho .. Jao dekho majbor larkio ko b jo Buses men host krti hen . Tmasha krna tumhen suit krta hy joker bn k
 
Sponsored Link