سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ ، ڈنڈوں سےحملہ کرکے ونڈ سکرین توڑ دی۔احمدنورانی کی اہلیہ بھی مقامی اخبار میں صحافی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو 2نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا۔
کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کرلیا۔عنبرین فاطمہ کا کہنا کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اسکے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔
اس واقعے پر مریم نواز نے شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فاشسٹ حکومت ایک بار پھر اپنی اوقات پر آ گئی ہے جو ایک غیر مسلح، بے بس عورت پر حملہ کر رہے ہیں، اسے صرف اسلئے نشانہ بنای جارہا ہے کہ اسکا تعلق ایک ایسے شخص سے ہے جو انہیں ایکسپوز کرتا ہے۔
واضح رہے کہ احمد نورانی کچھ روز قبل سابق چیف جسٹس کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے لیکر آئے تھے جسے مختلف فرانزک کمپنیوں اور چینل نے جعلی قرار دیا ہے۔ انکی خبر سے پاکستانی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا تھا۔
احمد نورانی آج کل امریکہ میں سکالرشپ پر ہیں۔