صحافی اسد کھرل کوعدالت نے تین ماہ قید و جرمانے کی سزاسنا دی

6asadkhralsaza.jpg


اسد کھرل کوہتک عزت کے کیس میں تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیاگیا ہے، ملزم کو آدھا گھنٹا حراست میں رکھنے کے بعد رہاکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام "کب تک" میں اے آروائی نیوز کے انویسٹی گیشن سیل کے سربراہ صحافی اسد کھرل کے بطور مہمان جےایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور جےایس گروپ سے متعلق الزامات کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست جے ایس آئی ایل کمپنی اور جے ایس گروپ کےنمائندے محمد خاوراقبال کے ذریعے دائر کی گئی جس میں اسد کھرل پرالزام لگایا گیا کہ صحافی نے کمپنی کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچانے کیلئے من گھڑت، تضحیک آمیز اورمکروہ الزامات لگائے اور ریمارکس دیئے۔

کیس کی سماعت کےدوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الیون (جنوبی) فتح مبین نظام نے تمام دلائل و شواہد سننے کے بعد ملزم اسد کھرل کو تین ماہ کیلئے قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو ایک ماہ مزید قید بھگتناہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ( پی پی سی) کی دفعہ 500 کے تحت ملزم پر ہتک عزت کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں، ملزم نے بطور مہمان پروگرام میں حقیقت کی تصدیق کیےبغیر درخواست گزار کی کمپنی کو بدنام کرنے اور اسکینڈلائز کرنےکیلئے ناپاک ارادے سے جھوٹےالزامات لگائے اور کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ضمانت منظور ہونے پر ملزم کو آدھا گھنٹا حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
حامد میر جعفر، سلیم لفافی، غلیظہ فاروقی اور سرکاری حاجن عاصمہ شیرازی کو جھوٹ پھیلانے پر کب سزا ہو گی
Sfaid jhoot bolnay par bhi koi judge in k khalaf karwae nahi karay ga..In sahafio ne tu man gharat stories k ambar lagay howay hain.Ab tu Neutrals bhi in ko promote kartay hain..Kharal aik kamzor sahafi tha is lia saza suna di..