صحافی بن کر ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

6sahafidakeet.jpg


کراچی میں جعلی میڈیا ورکر بن کر کارڈز پہن کر پوش علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتوں کے گروہ کے خلاف آپریشن اے وی سی سی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کیا ۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن ایس ایس پی اے وی سی معروف عثمان کی سربراہی میں کیا گیا، معروف عثمان نے آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جس میں گروہ کا سرغنہ گرفتار ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1481540688181350403
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم جاوید نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ پہن کر گھروں میں گھستا، اسلحہ کے زور پر ڈکیتیاں کرتا، دوران ڈکیتی ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال کیا جاتا تھا۔

معروف عثمان کے مطابق ملزمان تربیت یافتہ ڈکیت تھے جواسٹیل کی کیل کی مدد سے گھروں کےدروازے کھول لیا کرتے تھا، ایک ساتھی موٹرسائیکل پر ریکی کرتا، جبکہ باقی موقع ملتے ہی واردات کو سرانجام دے دیتے، موٹرسائیکل پرریکی کرنےو الا ملزم اپنے ساتھ بیگ میں ایک پستول بھی ساتھ لے کر چلتا تھا۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کے الزامات ہیں۔
 
Last edited: