صحت انصاف کارڈ پرلاہور کے نجی اسپتال نے آپریشن کیلئےدو ہفتے کاوقت کیوں دیا؟

1sehatcarddomahdate.jpg

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لاہور کے نجی اسپتال فاطمہ میموریل میں ایک شخص موجود ہے اس کا بیٹا ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا ہے اس نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اسے صحت انصاف کارڈ پر اپنے بیٹے کے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے بتایا کہ مریض ایمرجنسی حالت میں نہیں تھا اس لیے اسے اسپتال کی جانب سے آپریشن کیلئے وقت دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص ایمرجنسی میں نہیں بلکہ او پی ڈی میں گیا جہاں اسے ڈاکٹر نے چیک کیا۔

اظہر مشوانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے اسے چیک کر کے بتایا کہ یہ کوئی ایمرجنسی کیس نہیں ان کے بیٹے کے علاج کیلئے ہرنیا کی cold surgery کرنا پڑے گی۔ جس کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا، جس کے بعد یہ صاحب ویڈیو بنانا شروع ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 96اسپتال پینل پر موجود ہیں اگر کسی ایک اسپتال میں کسی وجہ سے کوئی مسئلہ آجائے تو باقی 95اسپتال موجود ہیں جہاں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493264367151951881
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ فاطمہ میموریل اسپتال میں صحت انصاف کارڈ پر علاج کیلئے بیٹے کے آپریشن کی غرض سے آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے اسے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ پیسے لیکر آجائے تو اس کا ابھی آپریشن کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1493512180796620803
اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر جب کہ سو بھی نہیں سکتا مگر ڈاکٹر صحت انصاف کارڈ کی وجہ سے فوری طور پر آپریشن کرنے سے گریزاں ہے اور 2 مہینے کا وقت دے رہے ہیں۔ اس شہری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کارڈ نہیں بلکہ بیکارکارڈ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493329651665715204
ویڈیو میں موجود شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسپتال میں پیسے والوں کیلئے الگ جگہ ہے جبکہ کارڈ پر علاج کرانے کیلئے آنے والوں کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے اس نے مزید کہا کہ ہمیں اس کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر کا نام بتانے کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی کا عملہ پہنچ گیا جس نے اس شخص سے موبائل چھین لیا۔
 
Last edited:

Lefty

Minister (2k+ posts)
Baikaar card tha to pahli baat k wasool he na karta or cash la jata apnay sath, I personally asked there and more than half he is saying lie insaan bimari or phir apnay lakht e jigar ki bimari k mokay b siasat chamkaye to ma to kahu ga lanat he aisay logoan pa, or suppose sahat card hota he na to phir kia ya banda apnay baitay ka ilaj na karwata ??????

Patwari hamasha koi na koi blunder zarur maar jatay hain jis sa pata chal jai k ya shakhs sacha, mazloom ya pissa hua ni bal k aik aala darjay ka patwari hai ....
 
AWAITED

Senator (1k+ posts)
شرابی کے سامنے شراب کی برائی کریں، سگریٹ پینے والے کے سامنے سگریٹ نوش کو برا بھلا کہیں، جھوٹی قسمیں کھانے والے کے سامنے جھوٹ بولنے والے کو برا بھلا کہیں تو وہ خود بے چین ہو جائیں حالانکہ آپ عمومی بات کر رہے ہوتے ہیں نا کہ اس مخصوص شخص کے بارے. مگر جھوٹ کی برائ پر جھوٹا خود ہی جھوٹ کی دلیل پیش کرے گا کہ جھوٹ کتنا ضروری ہے. حالانکہ آپ اسے جھوٹا نہیں کہ رہے تھے. مگر نفسیاتی ڈیفینس مکینزم ایسا کرنے پر مجبور کردیتا ہے.
اب آپ کرپٹ لوگوں اور سیاستدانوں کو گالی دیں. اور لوگ خود اپنی اصلیت اپنی راۓ سے آپکے سامنے کھول کر رکھ دیں گے
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)
1sehatcarddomahdate.jpg

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لاہور کے نجی اسپتال فاطمہ میموریل میں ایک شخص موجود ہے اس کا بیٹا ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا ہے اس نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اسے صحت انصاف کارڈ پر اپنے بیٹے کے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے بتایا کہ مریض ایمرجنسی حالت میں نہیں تھا اس لیے اسے اسپتال کی جانب سے آپریشن کیلئے وقت دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص ایمرجنسی میں نہیں بلکہ او پی ڈی میں گیا جہاں اسے ڈاکٹر نے چیک کیا۔

اظہر مشوانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے اسے چیک کر کے بتایا کہ یہ کوئی ایمرجنسی کیس نہیں ان کے بیٹے کے علاج کیلئے ہرنیا کی cold surgery کرنا پڑے گی۔ جس کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا، جس کے بعد یہ صاحب ویڈیو بنانا شروع ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 96اسپتال پینل پر موجود ہیں اگر کسی ایک اسپتال میں کسی وجہ سے کوئی مسئلہ آجائے تو باقی 95اسپتال موجود ہیں جہاں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493264367151951881
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ فاطمہ میموریل اسپتال میں صحت انصاف کارڈ پر علاج کیلئے بیٹے کے آپریشن کی غرض سے آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے اسے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ پیسے لیکر آجائے تو اس کا ابھی آپریشن کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1493512180796620803
اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر جب کہ سو بھی نہیں سکتا مگر ڈاکٹر صحت انصاف کارڈ کی وجہ سے فوری طور پر آپریشن کرنے سے گریزاں ہے اور 2 مہینے کا وقت دے رہے ہیں۔ اس شہری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کارڈ نہیں بلکہ بیکارکارڈ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493329651665715204
ویڈیو میں موجود شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسپتال میں پیسے والوں کیلئے الگ جگہ ہے جبکہ کارڈ پر علاج کرانے کیلئے آنے والوں کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے اس نے مزید کہا کہ ہمیں اس کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر کا نام بتانے کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی کا عملہ پہنچ گیا جس نے اس شخص سے موبائل چھین لیا۔
This will happen more often...they will certainly attack health card...its IK initiative and opposition will target it...
 
Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Ye qoum kisi haal mein khush nahein ho sakti ... Drctors pata hey kia kerna hey ... England mein cold case waiting time 6 months hey .... zara thandi ker ke pio
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بندہ شکل اور بات چیت سےان پڑھ اور سادہ سا لگ رہا تھا ایسے بندوں کو پیار سے سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ایمرجنسی اور نارمل پروسیجر میں فرق ہوتا ہے اور اگر ہر نارمل کیس کو ہم ایمرجنسی ٹریٹ کرکے آپریشن شروع کردیں تو اصل ایمرجنسی کے مریض خدانخواستہ علاج شروع ہوتے سے پہلے ہی کسی بری حالت کا شکار ہو سکتا ہے عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے یہ تو صرف ہرنیا تھا جو
life threatening
ہی نہیں ہوتا یہاں یوکے میں جتنے بھی ہسپتال ہیں وہاں اگر کارڈ یک اشو بھی ہو اینجیو پلاسٹیُ ، بائی پاس یا ہارٹ سرجری کا مریض بھی ہو جو کہ
life threatening
بھئ ہو سکتا ہے ایسا مریض اگر کریٹیکل پوزیشن میں نہ ہو یہاں تک کہ ساٹھ سے اسی فیصد
clogging
کے مریض کو بھی ہمُ اسکی حالت کے مطابق کئی بار چھ چھ ہفتے کا ٹائمُ بھی دے کر گھر بھیج دیتے ہیں ہاں اسکی حالت کے مطابق اگر وہ اسپرین پہلے سے نہیں لے رہا تو اسپرین اور کچھ اور دوائیں دے دیتے ہیُ اور انجائنا تک کے مریض کو اسپرین اور کچھ اور معمولی دوائیں دے دیتے ہیں کئی بار تو اسپرین اور

Placebo
وغیرہ بھی دے دیتے ہیں
سرجری یا پروسیجر کے انتظار تک نارمل روٹین میان تو کئی بار چار پانچ مہینے بھی لگ جاتے ہیں

Aortic Stenosis​

صورت میں بھی کئی بار قطار میں رکھ کر کئی کئی مہینے بعد باری آتی ہے شاید پاکستان میں ایسا ہو اور مریض تو یہئ کہے گا کہ مجھے صرف اسپرین پر ٹرخایا جارہا ہے اور شاید ڈاکٹر یا سرجن کا سر توڑ دے پاکستان میں لوگوں کو ایجو کیٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے علاوہ بھی اسی سرجن نے اور کئی سو سرجریز کرنی ہیں جن میں بعض لوگوں کو ارجنٹ پروسیجر یا سرجری کی ضرورت ہے​

صرف ایجوکیشن کی ضرورت ہے پاکستان میں اکثریت کو
یہاں یوکے میں بھی بہت بار سنکی مریض بھی آجاتے ہیں تو ان سے اسی طرح پیار سے نمٹا جاتا ہے
اور اگر ہائپر ہے تو کول ڈاؤن کیا جاتا ہے