صحت سب کیلئے،وزیراعظم آج اسلام آباد،راولپنڈی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کریں گے

343331640939853-0.jpg


وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کا اجراء کریں گے۔ نتیجتاً نادرا ریکارڈز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن (ضلع راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع جہلم اور ضلع چکوال) کا ہر خاندان 10 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکے گا.

اس سہولت کے تحت مجموعی طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے 43 سرکاری و نجی ہسپتال پینل میں شامل کئے گئے ہیں، جو اسلام آباد اور راولپنڈی کی 100% آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

علاج معالجے کی سہولیات میں کینسر، گردوں کی پیوندکاری، دائمی امراض، تھیلیسیمیا، ذیابطیس کی پیچیدگیوں، امراضِ قلب، اعصابی نظام کی جراحی، اعضاء کے ناکارہ ہونے اور حادثات کی صورت میں علاج کی سہولیات بھی شامل ہیں.

b54c5564-ffd6-45ce-b1d1-e5612b9088ea.jpg


یاد رہے وزیرِ اعظم کے فلاحی ریاست کے وژن اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مجموعی طور پر اسلام آباد، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھر پارکر کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی مکمل آبادی کو یہ سہولت پہلے ہی فراہم کر دی گئی تھی جبکہ صوبہ پنجاب کی مکمل آبادی کو بھی مارچ 2022 تک نیا پاکستان صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

ان صوبوں میں روزانہ ہزاروں افراد صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور بے حد مطمئن اور مشکور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے قبل علاج کی بہتر سہولیات کے حصول کے لیے انہیں یا تو قرضہ لینا پڑتا تھا یا گھر کی کوئی چیز بیچ کر پیسے کا انتظام کرنا پڑتا تھا۔ لیکن صحت کارڈ کی سہولت کے بعد اب وہ بہترین نجی ہسپتالوں میں بھی باعزت طریقے سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

صحت کارڈ کی معلومات کیلئے وزٹ کریں
 
Last edited by a moderator:

akinternational

Minister (2k+ posts)
o bhai IK tera aur KPK aur Punjab ka baap Karachi jo paisa de raha hai uska kya...PPP ke hawale kar ke ayyashiyan.... lakh laanat hai tujh per aur tere sehat card per....
karachi walo PPP per laanat bhejo aur wafaq ko paisa dena band karo