صحت کارڈ کب تک پورے پنجاب کو ملے گا ؟بڑا ریلیف لارہے ہیں : فواد چوہدری

hkt.jpg


صحت کارڈ دسمبر تک آجائے گا، عوام کو ریلیف ملے گا،فواد چوہدری

ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر عوام دے رہے ہیں دہائی، ایسے میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خوشی کی نوید سنائی، کہا عوام کیلئے بڑا ریلیف لارہے ہیں،


وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر لکھا کہ صحت کارڈ دسمبر سے شروع ہوجائے گا، مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، اس کارڈ پر نجی ڈاکٹرز سے اور نجی اسپتالوں میں بھی علاج کرایا جاسکتا ہے، سرکاری اسپتال میں بھی علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1451406954555977730
ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ صحت کارڈ سے ایک خاندان ہر سال دس لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا، غریب ترین سے متوسط طبقے کو بھی بہترین علاج کی سہولت حاصل ہوگی، انہوں نے بتایا کہ حکومت صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، دال اور گھی پر بھی بڑا ریلیف لا رہی ہے،ملکی ترقی کیلیے بنیادی سیاسی اصلاحات ضروری ہیں، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1451407954981408768
https://twitter.com/x/status/1451408485221126146
دوسری جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،سندھ ہو یا پنجاب یاپھر خیبرپختونخوا اور بلوچستان اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں،کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ٹماٹر سو روپے، لہسن ساڑھے تین سو روپے فی کلو ہوگیا، آلو بھی مہنگا ہوگیا،پشاورمیں آلو کی فی کلو قیمت 50 روپے سے بڑھ کر 90 روپے تک پہنچ گئی،ٹماٹر بھی فی کلو 80 روپے فروخت ہونے لگا،اسی طرح ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔