صرف ایک غلطی پر پورا ملک حسن علی کے پیچھے پڑ گیا : سابق کپتان وسیم اکرم

hassan%20wasim%20t20.jpg

حسن علی سے کیچ ڈراپ۔۔ سوئنگ کے سلطان کھلاڑی کے حق میں بول پڑے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں کھلاڑی حسن علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو حسن علی شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئے،جس پر سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے مخالفین کو کرارا جواب دے ڈالا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ صرف ایک غلطی پر پورا ملک حسن علی کے پیچھے پڑ گیا،یہ اچھی بات نہیں، میں بھی ماضی میں اس سے گزرا ہوں، وقار یونس اس سے گزرے ہیں،آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی کیچ چھوڑے، حسن کا اعتماد بہت کم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ مکمل طور پر گِر نہ جائیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ ایک کھلاڑی کو کیوں ٹیم سے الگ کیا جارہا ہے،حسن علی ہمارے لیے ایک شاندار پرفارمر رہا ہے اور اُنہوں نے ہمیں میچ جتوائے ہیں،کوئی بھی کرکٹر کیچ ڈراپ کر سکتا ہے؟کیا اس سے وہ برا کھلاڑی بن جاتا ہے؟‘

دوسرے ممالک میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے، وہاں ناقص پرفارمنس کے اگلے دن شائقین حوصلہ دیتے ہیں، اگلی بار اچھا پرفارم کرلینا۔

وقار یونس نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کرتا، بحیثیت سابق کھلاڑی میں خود جانتا ہوں کہ میں بہت برے وقتوں سے گزرا ہوں،میں نے بھی کیچ چھوڑے ہیں،مجھے یاد ہے کہ کس طرح لوگوں نے 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد مجھ پر تنقید کی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک کھیل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے حسن علی کی دوہزار سترہ کی چیمپینز ٹرافی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں چیمپین قرار دیا،پاکستان نے حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث چیمپین ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی،حسن علی کو چیمپین ٹرافی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ں شاداب خان نے حسن علی کو حوصلہ دیا کہ پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے،انہوں نے کرکٹ شائقین سے کہا کہ ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے ، ہم بھی انسان ہیں اور غلطی کرسکتے ہیں، آپ ان خوشیوں کو یاد کریں جو حسن علی نے آپ کو دی ہیں، اس پر ذاتی حملے نہ کریں، وہ پاکستان کا میچ ونر کھلاڑی ہے۔

دوروز قبل پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میں میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان کو شکست دی تھی،ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
صرف ایک غلطی پہ نہیں۔ اسکی سارے ٹورنامنٹ میں باؤلنگ بہت ہی خراب رہی ہے۔ اس میچ بھی اس کے 44 اوورز دیئے۔ اگر کپتان تمھارا دوست تھا تو تم ہی کچھ شرم کر کے سیمی فائنل یا اس سے پہلے میچوں میں کھیلنے سے معذرت کر لیتے۔ لیکن ہماری قوم میں اتنی اخلاقی جرات کہا؟
 
Kam

Minister (2k+ posts)

My friend, its T20. So everything is possible. Hassan Ali was best performer before world cup.
Although he is not good enough but was the better choice.
Our team wasted time on Hasnain and few others.........Need to find two or three new fast bowlers.
Dahani look good and should be tested in Bangladesh series. We need two more bowlers......There is no one in domestic so we need to hunt these talents in next three months and make them ready before October 2022...........
 
Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
Hasan ali was dying to get wicket and do his usual pose as SHOODA BANDA ,,,
His performance as bowler was not good either
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
My friend, its T20. So everything is possible. Hassan Ali was best performer before world cup.
Although he is not good enough but was the better choice.
Our team wasted time on Hasnain and few others.........Need to find two or three new fast bowlers.
Dahani look good and should be tested in Bangladesh series. We need two more bowlers......There is no one in domestic so we need to hunt these talents in next three months and make them ready before October 2022...........

Hassan Ali came from injury and was not in good touch. Everybody knew it. Even Endian experts used to say that Hassan Ali is a weak link in Pakistani side.

So if Babar had bit courage and if he could say NO to his friend for few matches, situation could be bit better. So what bother us? It was his own friend and friendship which ruined the performance of Babar, Rizwan and the rest of your players.
 
Its not about friendship, its about the Captain who owns his players.
Hassan Ali did a good job but it was not his day.
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
Its not about friendship, its about the Captain who owns his players.
Hassan Ali did a good job but it was not his day.

Should I past here all his performance throughout the tournament? It is not day, this whole tournament was not for him.
One could ignore his catch but what about his pathetic bowling throughout the tournament. To hell with winning combination manthra.
 
By the way, i just put my analysis. My world cup finished at 24 October.
Remaining was just time pass. But happy to see our team giving good performance all along.
Yes we have some bowling issues need to be sorted out already mentioned. Dahani should be tested. Need two more fast bowlers from domestic circle. Lot playing PSL is not the one, they need to find through some talent hunt.
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
اگر حسن علی کو گیارہ کے حساب سے سکور پڑا تو حارث رؤف کو بھی گیارہ ہی کے حساب سے پڑا ہے۔ نئی گیند کا پہلا اوور نکال دو تو شاہین کو شاید اس سے بھی زیادہ پڑے ہوں۔ دراصل پاکستان بالنگ کی وجہ سے ہارا ہی نہی۔ یہ فلیٹ وکٹ تھی جس پر سوا دو سو بھی بن سکتا تھا۔
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
وسیم اکرم جس چینل پر وقار ، مصباح اور وہاب کے ساتھ بیٹھا تبصرے کررہا ہے وہاں پچھلے میچز میں یہ جناب بشمول سارا پینل خود ہی کہہ رہے تھے کہ حسن علی فارم میں نہیں ہے ۔ کوئی بھی حسن علی کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی تھا ۔ حسن علی نے وارم اپ میچز میں بھی خوب پھینٹی کھائی۔ جب حسن علی اچھی بالنگ کررہا تھا تو سارے اس کی تعریف بھی کر رہے تھے۔ ساری عمر چیمئین ٹرافی کی بنیاد پر آپ نہیں کھیل سکتے۔ پاکستان کے ہار کی وجہ بابر اعظم ہے حسن علی نہیں ۔ دوستیاں نبھانی چھوڑ دیں اور ٹیم کا سوچیں ۔ محمد نواز باہر بیٹھا ہوا تھا جو کہ اچھا سپنر ، بیٹسمین اور بہت اچھا فیلڈر بھی تھا اور آسٹریلیا کے خلاف اسپنر ہی کھلانا چاہئے تھا۔ اگر ایک بندہ اس وقت آؤٹ آف فارم ہے تو اپنی فارم بحال کر کے ٹیم میں واپس آجائے۔