صنعتوں کے لیے بجلی سستی، غریبوں پر بوجھ بڑھا دیا گیا، بلاول

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1324038496185651200
استور، حکومت کے بجلی سستی کرنے کے فیصلے سے صرف امیر کو فائدہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود چیئرمین پیپلزپارٹی نے استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان حکومت نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین لیا ہے۔

بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی حکومت کے جلد خاتمے کا دعویٰ بھی کر دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں اپنی اے ٹی ایمز کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے سے غريب کو نہيں، صرف امير کو فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر خوب تعریفیں کیں اور کہا کہ لاڑکانہ سے کراچی تک کے عوام کے لیے دل کے امراض کا مفت علاج کرنے والے ہسپتال بنا دیئے ہی جہاں سندھ کے عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج کی سہولتیں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر محنت کرنے والے شہری کا خیال رکھتی ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانواں سے کیا گیا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا اس حکومت نے روزگار دینے کے بجائے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا ہے۔

 

SRKhan

Councller (250+ posts)
I wonder who can take this clown seriously. ... not joking, this is a serious question. If there's anyone here, I would like to have a 1-1 chat with them to understand their reasoning.