صنعتی شعبہ ترقی کی طرف گامزن، جوتوں کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ

17pakfootwearexports.jpg

حکومت کی مقامی صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستانی جوتوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ 104 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

یہ اعدادوشمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کیے گئے جن کے مطابق رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 8 مہینوں میں پاکستان سے بیرون ملک جوتوں کی برآمدات 104 ملین ڈالر پر پہنچ چکی ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جوتے بنانے والی صنعت نے عالمی سطح پر یہ مقام کافی عرصے بعد حاصل کیا ہے جس کے پیچھے عالمی مسابقت کو بڑھانے ، تکنیکی اپ گریڈیشن،خام مال میں متبادل میٹریل کے استعمال اور جوتوں کی تیاری میں کوالٹی اور معیار کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے 4 اہم شعبوں میں سے ایک شعبہ جوتے کی صنعت ہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
جوتوں کی صنعت میں حالیہ دنوں میں ترقی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بہت سارے لوگوں نے
جوتے صرف اسلئے خرید لیے ہیں کہ جب بھی کوئی منحرف رکن اسمبلی کہیں بھی نظر آے
اسے مارا جا سکے…..اب اس میں کیا ?
 

Pilot

Politcal Worker (100+ posts)
جوتے ایکسپورٹ نہ کرو
آنے والے دنوں میں عمران خان کے سر میں مارنے کیلئے جب انکی ضرورت ہوگی تو کیا ہم انڈیا سے امپورٹ کریں گے؟
پھر یوتیے کہیں گے ہمارے کپتان کو انڈین جوتوں سے مارنے والے غداری کر رہے ہیں
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جوتے ایکسپورٹ نہ کرو
آنے والے دنوں میں عمران خان کے سر میں مارنے کیلئے جب انکی ضرورت ہوگی تو کیا ہم انڈیا سے امپورٹ کریں گے؟
پھر یوتیے کہیں گے ہمارے کپتان کو انڈین جوتوں سے مارنے والے غداری کر رہے ہیں
انڈیا سے آپ کو اورآپکے چند لیڈروں کو امپورٹ کر لیا ہے اب کیا آپکے لیئے جوتے بھی وہیں سے لیں۔۔اپنی ڈیوٹی نبھائیں اتنا نخرہ نہ کریں
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Offcourse, when the shoe shiner is Shobaz Sharif, shoes are bound to sell a lot.