ضمنی الیکشنز :عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے: فرخ حبیب

election-cm-imran-khan-farukh-haib.jpg


چھپ چھپ کر کی جانے والی کارروائیوں سے ملک کا فائدہ نہیں صرف نقصان ہورہا ہے: فرخ حبیب

عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے ہیں؟ چھپ چھپ کر کی جانے والی کارروائیوں سے ملک کا فائدہ نہیں صرف نقصان ہورہا ہے، اب فوری انتخابات کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 13 حلقوں میں ہونے والے 13 ضمنی الیکشنز کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتوی کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی میاں فرخ حبیب نے الیکشن ملتوی ہونے کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے لکھا کہ: الیکشن کمیشن بتائے، فیصل آباد، ملتان ، خانیوال ، بہاولنگر ، شیخو پورہ ، ننکانہ ، کراچی ، چارسدہ ، پشاور، مردان ، کرم میں کون سیلاب آیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1567876774582976515
میاں فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی لکھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے ہیں؟ چھپ چھپ کر کی جانے والی کارروائیوں سے ملک کا فائدہ نہیں صرف نقصان ہورہا ہے، اب فوری انتخابات کروائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ضمنی الیکشنز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے جنوبی پنجاب، کے پی کے اور سندھ میں ذرائع آمدورفت مخدوش، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو چکاہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس، پاک فوج، کانسٹیبلری، رینجرز، انتظامی ودیگر افسران سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں جبکہ کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال کشیدہ ہےاور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہونے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، اس لیے قومی ایمرجنسی کی وجہ سے متعلقہ اداروں کی طرف سے الیکشن کے انعقاد کیلئے یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، کے پی کے اور سندھ نے بھی موجودہ حالات میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا اور کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں میں سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے اور امدادی خوراک کی ترسیل کی جا رہی ہے جو کہ پولنگ سٹیشنوں کیلئے مختص کی گئی تھیں، الیکشن کمیشن نے حالات دیکھتے ہوئے مفادعامہ کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ پرامن انتخابات کے لیے حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر الیکشن کمیشن جلد نئی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
khar dimagh phoji ne chaal chali.. khan ne chhaka maar dia 9 seats se khud larnay ka ailan ker ke..

tab se ghaddar gernailon ki maan ki choot main mirchi lagi hui hai.. aakhir kar darpok gernail ne bhagna hi munasib sajha angraiz gernail ki di hui training ke ain mutabiq