ضمنی الیکشن:دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف کتنی سیٹیں جیتنے کیلئے پرامید ہے؟

17fawaasssmeblyjany%20kaelan.jpg

فواد چودھری نے کہا ہے کہ جس طرح کے الزامات ماضی میں ن لیگ نے اداروں پر لگائے تھے اور جتنے کرپشن کیسز ان پر تھے ہمیں امید تھی کہ یہ دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی این این نیوز چینل پر ایک پروگرام میں اس سوال پر کہ "آپ کی حکومت کے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ انتہائی اچھے تعلقات تھے جبکہ ن لیگ اداروں پر جتنے الزامات لگاتی رہی ہے اس کے باوجود اس کا اقتدار میں آ گئی اس پر آپ کیا کہیں گے" پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جیسے کہ عمران خان نے کہا کہ آخری وقت تک خوش گمانی میں رہے کہ جس قسم کے الزامات موجودہ حکومت نے ہمارے اداروں پر لگائے تھے اور جتنے کرپشن کیسز ان پر تھے یہ دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسا ہو گیا جس سے عوام کو دھچکا لگا ہے۔ عوام کو یہ تاثر گیا ہے کہ کرپشن کیسز اور اداروں پر تنقید کرنا معمولی بات ہے۔ اب تو الطاف حسین کو واپس لانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ذرائع کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جو بھی دھاندلی ہو رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے لیکن ادارے اس کا نوٹس نہیں لے رہے، اس کے باوجود ہم 20 سیٹوں میں سے 16 آسانی سے جیت جائیں گے۔ دھاندلی ان کا پرانا وطیرہ ہے ہم موجودہ حکومت کی دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے خلاف نہیں ہیں نہ ہی کسی کے خلاف لڑنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ کرے کہ ہمارا حکومتی ڈھانچہ کیسا ہونا چاہیے؟

اسمبلیوں میں واپس جانے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ حکومت الیکٹورل ریفارمز اور الیکشن کمیشن کو تبدیل کرے اور اگر موجودہ حکومت الیکشن کے لیے تاریخ دے دے تو ہم اسمبلیوں میں واپس جا سکتے ہیں۔

اس سوال پر کہ "آپ کا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے ن لیگ کو فائدہ ہوا" پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ یہ تجزیہ درست نہیں ہے اگر ہم اسمبلی میں رہتے تو اتنی بڑی تعداد میں عوام ہمارے ساتھ نہ ہوتے اور اتنی بڑی تحریک نہ بنتی۔

دوسری جانب ساہیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جو لاہور میں آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے تمہیں الیکشن جتوانے کے لیے، میرا چیلنج ہے اس کے باوجود انشااللہ ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

monkk

Senator (1k+ posts)
inshallah

but don't underestimate the crawling, creeping maggots who are raised and creep in the darkness.