ضمنی انتخابات سے قبل نیب میں تقرری و تبادلے،الیکشن کمیشن کا بڑااقدام

4ecpnabpsj.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل نیب میں تقرری وتبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے راولپنڈی اورملتان ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان نوٹیفکیشنز کو منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب میں تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی کے خاتمے کےبعدنئی تقرری و تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق ڈی جی نیب لاہور مرزا شہزاد سلیم کو نیب ہیڈکوارٹر تبادلہ کرکے ان کی سکھر سے ڈی جی نیب مرزا سلطان محمد سلیم کو لاہور میں تعینات کردیا گیا تھا۔

FW0xWmlWYAMehqZ


FW0xXUJX0AEqjRW


دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی125 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رابعہ فاروقی کو نوٹس جاری کردیا ہے، رابعہ فاروقی نے حلقے کا دورہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔

https://twitter.com/x/status/1543944535281131520
اسی حلقے میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کرنے پر امیدوار رانا احسن کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sab chal raha ha..Panjab Gov ki pori machinery election rigging m lagi howi ha..EC sirf aik do notice de kar..jurmana kar k time pass kar raha ha..koi sakht action nahi lia ja raha..SC ko khud action Lena chahay.kiyo k Hamza ki guarantee SC k judges ne di ha..