ضمنی انتخابات:پابندی کے باوجود لاہور کے انتخاب والے حلقوں میں ترقیاتی کام

9zimitraqauukam.jpg

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب سے قبل لاہور کے حلقوں میں تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی عبدالقادر نے اس معاملے کی نشاندہی کی اور باقاعدہ ویڈیو ثبوت بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نذیر چوہان کے حلقے میں نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی مشینری پر نذیر چوہان کے بینرز بھی واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1543895123146194944
عبدالقادر نے لکھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب سے قبل لاہور کے حلقوں میں راتوں رات نئی سڑکیں بننے لگیں، مشینری پہنچ گئی پیسہ بھی لگنے لگا۔

رہنما ق لیگ اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے سپریم کورٹ کے آرڈرز کی دھجیاں اڑادی ہیں، الیکشن کمیشن کب اس معاملے پر نوٹس لے گا۔

https://twitter.com/x/status/1543932196712583169
سوشل میڈیا صارفین نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی اس کھلی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسے صاف و شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1543955423912411137
https://twitter.com/x/status/1543955652833419266
محمد عمر نامی صارف نے لکھا کہ اس امیدوار نے کام کروانے کے باوجود ہار جانا ہے، اچھا ہے قوم کا کسی طرح بھلا تو ہورہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1543941517374545921
ایک صارف نے ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا؟

https://twitter.com/x/status/1543938820596539392
ایک صارف نے لکھا کہ میرے اپنے علاقے میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1543933381964079105
ڈاکٹر نوید احمد نے لکھا کہ اب الیکشن کمیشن کہاں ہیں؟ لوگ سڑک کیلئے اپنی دھرتی ماں کاسودا مت کریں۔

https://twitter.com/x/status/1543931419172413441
طارق محمود نے کہا کہ کیا عوام کو اس وقت سڑکوں کی ضرورت ہے یا غذا کی؟

https://twitter.com/x/status/1543930207584899074
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو ان کا پرانہ وطیرہ ہے ہمیشہ ایسے ہی الیکشن جیتتے ہیں لاہور گڑھی شاہو میں عام مشہور ہے ن لیگ کی اعلانیہ آفر ہے ووٹ ڈالو اور پٹرول کی ٹنکی فل کراؤ