طالبان حکومت کو ایک سال مکمل، افغانستان میں عام تعطیل

13aahianaistanchuti.jpg

افغانستان میں امریکی انخلا کےبعد معرض وجود میں آنے والی طالبان حکومت ایک سال مکمل ہوگیا ہے،اس موقع پر افغانستان بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے 15 اگست کو اپنی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،افغان حکومت نے اس دن کو یوم فتح کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے طالبان کے مقامی کمانڈر کا کہنا تھا کہ طالبان امیر ہبتہ اللہ سے باضابطہ منظوری کےبعدحکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے کابل کی جانب پیش قدمی شروع کی،15 اگست کو طالبان نے آخری معرکے میں کابل فتح کرکے اپنی جیت اور حکومت کے قیام کا اعلان کردیا تھا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب دنیا کی دہشت گرد ترین فوج نے افغانستان سے بھاگ کر پاکستان میں پناہ حاصل کی تھی