طالبان پاکستان کی پسپائی

allahkebande

Minister (2k+ posts)
تحریک طالبان پاکستان کی پسپائی کا عمل جاری ہے اورلگتا ہے کہ ضرب کاری ہے جب ہی ٹی ٹی پی، لشکر اسلام، اور جماعت الاحرار نے باہمی اختلافات کو بھلا کر تحریک طالبان کے پرچم تلے یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے باوجود اب سے کچھ عرصہ پہلے تک تمام دہشت گرد دھڑے الگ الگ رہنے پر بضد تھے مگر اب شاید جان لبوں پر ہے اور نہ داعش سے کسی مدد کی امید ہے اور نہ افغانستان میں پناہ کا کوئی آسرہ ہے ۔

بی بی سی کے مطابق ضلعہ بالائی دیر میں ایک پولیس کاروائی کے دوران تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر عبدالرحیم عرف رئیس گرفتار ہوگیا ۔ عبدالرحیم کے روابط افغانستان میں چھپے ہوئی طالبان عناصر سے تھے اور وہ سنہ دو ہزار گیارہ میں سرحد پار سے ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں پولیس کے ستائیس اہلکار شہید ہوئے تھے ۔

اسی طرح احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا ہے کہ جماعت الحرار کی شوریٰ کا رکن قاری شکیل اور اس کا ساتھی ڈاکٹر طارق علی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ جماعت الاحرار نے افغانستان میں ہونے والی اس کاروائی کا الزام پاکستانی خفیہ اداروں پر عائد کیا ہے ۔

طالبان کے تینوں گروہوں میں یہ بات مشترک ہے کہ یہ پاکستانیوں کو مرتد اور قابل قتل سمھجتے ہیں اور ملک میں شیعہ ۔ سـّــنی فساد کرانے کے درپے ہیں ۔ مگر اللہ نے اچانک ان کے لئے جگہ بہت تنگ کردی ہے اور اب دیوانے مل کر بیٹھ رہے ہیں کہ شعلہ بجھنے سے پہلے پھڑپھڑاتا ضرور ہے


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150312_taliban_army_kp_fata_security_sh
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150312_ttp_commander_killed_zs
Image.ashx

 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جماعت الاحرار اور لشکر اسلام، تحریک طالب&a

ALLAH in sub Jhanumi quton ko ikhatha ker k qutey ki mout maarey ga eik din
HAQ GHALIB AAEY GA AUR BATIL CHUPH JAEY GA BATIL KI TAQDEER HEY CHUPH JANA HEY
 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
دنیا میں امن کی کنجی صرف پاکستان فوج کے پاس ہے
ایک سے بڑھ کر ایک قابل جرنیل ہے ہمارے پاس
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
لشکر اسلام کو فوج نے ملیا میٹ کر دیا ہے آج بھی پچاس سے زیادہ مارے ہیں ، انکا کمانڈر منگل باغ اب دوبارہ بس ڈرائیور بننے کا سوچ رہا ہوگا یہ جتنے مرضی اکٹھ کر لیں ان سسروں کے نصیباں ماں اب کتے کے مافق مرنا ہی لکھا ہے

3-13-2015_44139_1.gif
 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
مسلمانوں نے جو غلطی پہلے کی تھی اب نہیں کریں گے. یہ جنگ ایک فریق کے ہار ماننے تک جاری رہے گی


آج پاکستان نے ڈرون کا بھی تجربہ کر لیا. اب تو ہمارے بچے بھی خارجیوں پر ہاتھ سیدھا کیا کریں گے. :mash:
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا یہ ہے کے ملا برقع نے بغدادی سے اڈوانس لے لیا ہے اور اب مجاہدوں کا رخ عراق اور شام کی طرف ہے اور دوسری بات پاک فوج کافی تجربہ کار ہو گئی ہے اب تو چال دیکھ کر ہی پہچان لیتے ہیں پنچھی کس غول کا ہے
آج کل عدنان رشید بھی نظر نہیں آ رہا لگتا ہے اس کو بھی بغدادی نے اچھا پیکج دے دیا ہے
ویسے کہتے ہیں بغدادی کے ہر فوجی کی تنخواہ کم سے کم دو لاکھ فی ماہ ہے
 

اداس ساحل

MPA (400+ posts)
تحریک طالبان کی آج کل خوب شامت آ رہی ہے
خیبر ایجنسی میں فضائی بمباری سے48 شدت پسند ہلاک

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150313_khyber_air_strikes_hk
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)



دو دوست ، کافی دیر تک تگ و دو ، کھینچا تانی کرنے کے باوجود صندوق باہر نا نکال سکے ، آخر ایک نے دوسرے سے کہا ، رہنے دو دوست یہ صندوق بہت بھاری ہے ، ہم باہر نہیں نکال سکتے ، دوسرے نے حیرانی سے جواب دیا ، اسے باہر نکالنا تھا کیا ؟ میں تو اتنی دیر سے اسے اندر ہی گھسیٹتا رہا ، کھینچتا رہا


پاکستانی فوج ، نے اب صندوق کو باہر کرنا ہے ، کوشش میں تضاد نا رہا ، مقصد میں شک نا رہا ، طالبان بتدریج بکھرتے ، مٹتے چلے جائیں گے

گمان :- سعودی عرب اور دوسری طاقتوں کو یہ بات (شائد) سمجھ آچکی ہے ، مغرب میں سے داعش کو روکنا بہت آسان ، مگر مشرق میں سے اگر کوئی بھی باغی گروہ اگر آگے بڑھنا شروع ہوا تو ، روکنا بہت مشکل ہو گا ، پاکستان کمزور ہوا تو ، ان سب کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہو گا
 

Azizi

Banned
دہشت گرد کوئی بھی ہو معافی کسی کو نہیں

چونکہتھریڈ سٹاٹر ایرانی مجنوں ہےدل کو خوش رکھنے کیلئے خیال اچھاہے

اہل سُنت شروع سے قابض ہیں تا قیامت قابض رہیں گے اہل حق کو نہ کوئی باطل فتنہ زیر کر سکا نہ کر سکے گا
یہ سر کھجاتے ہی رہ جائیں گے

 
Last edited:

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
طالبان کا ایک نمائیندہ تو سینٹ میں ڈپٹی چئیرمین بن گیا ان کَے خلاف پتا نہیں کب کاروائی ہوگی
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
بغدادی نے اچھا پیکج دے دیا ہے
ویسے کہتے ہیں بغدادی کے ہر فوجی کی تنخواہ کم سے کم دو لاکھ فی ماہ ہے

دو لاکھ ہوں کہ دو کروڑ۔ مسلمانوں کے خون کی کوئ قيمت نہيں يہ انمول ہۓ۔ ديش اور تحريک طالبان جيسوں نے جہاد کے نام پرمسلمانوں کی گردنيں ہی کاٹيں بس
 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
دہشت گرد کوئی بھی ہو معافی کسی کو نہیں

چونکہتھریڈ سٹاٹر ایرانی مجنوں ہےدل کو خوش رکھنے کیلئے خیال اچھاہے

اہل سُنت شروع سے قابض ہیں تا قیامت قابض رہیں گے اہل حق کو نہ کوئی باطل فتنہ زیر کر سکا نہ کر سکے گا
یہ سر کھجاتے ہی رہ جائیں گے


ملا عمر اور ملا فضل اللہ اہل حق نہیں، اہل بدعت ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے مال اور خون کو خود پر حلال کرلیا ہے ۔ نہ ان میں صدیق اکبر رضہ کا تدبر ہے، نہ فاروق اعظم رضہ کا عدل، نہ عثمان رضہ جیسی حیا ہے اور نہ شیر خدا رضہ جیسی شجاعت ۔ انہوں نے خودکشی کو حلال کرلیا ہے اور یہ نہ قابض تھے نہ کبھی ہونگے، یہ غاصب ہیں اور اپنے حجروں میں چھپ کر وار کرتے ہیں
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs خبریں