طالبان پر بھی وہ ہی دا عیش والا سکرپٹ

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)
بادی النظر میں طالبان کی حکومت ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے . معاشی بحران اس قدر شدید ہے کہ اپنے فوجیوں کو کھلانے کے لیے روٹی نہیں اور حکومت کے ملازموں کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں . اس کے ساتھ ساتھ اب طالبان پر دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے . نظر یہ ہی آ رہا ہے دا عیش کی کہانی دہرائی جا رہی ہے . طالبان کو ان کے بلوں سے نکالنے کے لیے حکومت دی گئی ہے اور اب جب وہ باہر آ گۓ ہیں تو ان کی حکومت ناکام بنائی جاۓ گی جس کا نتیجہ خانہ جنگی ہو گی اور ایک بار پھر امریکا اور نیٹو اپنے اتحادیوں کی مدد سے افغانستان پر حملہ کر کے طالبان کی کہانی ختم کر دیں گے

ایسا نا ممکن تھا کہ افغانستان میں امن قائم ہو جاۓ . افغانستان میں ہتھیار پھینکنے والی فوج کے بارے یہ ہی سوچا جا رہا تھا کہ وہ طالبان کی طرح طالبان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے . ایسا ہی ہوا افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس اب دا عیش کے روپ میں طالبان پر حملہ آور ہو چکی ہے . طالبان نے جو انتقامی کاروائیاں شروع کی ہیں اور جس طرح تشدد سے لوگوں کی آوازیں بند کرنا شروع کی ہیں اس کے نتیجے میں طالبان کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے . طالبان نے جلال آباد شہر میں افغانستان کے جھنڈے کو لے کر ہونے احتجاج میں چھے افراد مار دئیے تھے اب جلال آباد شہر میں طالبان پر شدید حملے ہو رہے ہیں . طالبان کا یہ ہی پر تشدد رویہ باقی جگہوں پر ہے جس کی وجہ سے طالبان کے خلاف بغاوت میں اضافہ ہو رہا ہے .

طالبان پر بہت زیادہ حملے بھی ہو سکتے تھے آخر افغانستان کی ایک بھر پور فوج انڈر گراونڈ ہوئی ہے . یہ ایک لمبا کھیل ہے طالبان کی حکومت کو برقرار بھی رکھنا ہے اور امن بھی نہیں ہونے دینا یہ ہی امریکا کا ایجنڈا نظر آ رہا ہے . طالبان کی حکومت کی وجہ سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہو گا . جیسا کہ تحریک طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے . ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی کوشش یہ ہی ہو گی کہ کسی طرح افغانستان کی جنگ پاکستان میں لے جائی جاۓ . پاکستان میں بھی شریعت کے نظام کا فساد ایک بار پھر کھڑا کیا جاۓ اس سلسلے میں طالبان کے ہمخیال مذہبی حلقے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں . ایک طرف تو پاکستان معاشی طور پر تباہ ہے اور دوسری طرف اگر خانہ جنگی شروع ہو جاۓ تو ملک کا بچنا نا ممکن ہو گا . طالبان کے ہمخیال دیو بندی اور جمعیت علما اسلام جو اس وقت کے پی کے میں بے حد مقبول ہے ان کی جانب سے اگر طالبان طرز شریعت کی خاطر کوئی تحریک شروع کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے اس سے قبل طالبان کی حکومت کے بعد ہی ایم ایم اے کوعروج ملا تھا اور دو صوبوں میں حکومت ملی تھی جس کا خمیازہ قوم نے ٹی ٹی پی کی صورت بھگتا تھا . عالمی طاقتوں کی کوشش یہ ہی ہے کہ چاہے پشتون نیشنلسٹ کی صورت ہو یا دیو بند شریعت کی صورت افغانستان کی جنگ پاکستان منتقل کی جاۓ

اب یہاں سوچنے کی بات یہ ہے طالبان کا مستقبل کیا ہو گا . کیا طالبان ایک لمبے عرصے تک ایسے ہی جنگل کا قانون چلا سکیں گے . کیا طالبان کے پاس اتنی ٹیکنالوجی ہے کہ وہ دا عیش اور دوسری بغاوتوں کو کچل سکیں گے . سب سے اہم سوال یہ ہے اگر طالبان کا سربراہ ملا ھیبت الله زندہ نہ ہوا اور طالبان میں ہی دھڑے بندی ہو گئی تو اس کے کیا نتائج نکلیں گے . اگر طالبان کے مختلف گروپ حکومت میں حصے کو لے کر آپس میں جھگڑ پڑے تو کیا صورتحال بنے گی . طالبان اس وقت جنگل کا قانون چلا رہے ہیں اس کے جنگجو بے دھڑک ہو کر اپنے مخالفوں کی جان و مال تباہ کر رہے ہیں مطلب طالبان کا اپنے مجاہدوں پر کوئی کنٹرول نہیں . یہ ایک طرح کا ڈاکو راج ہے جس میں مہذب افواج کی طرح تنخواہ کا نہیں بلکہ لوٹ مار یا مال غنیمت کا تصور پایا جاتا ہے . یہ زیادہ عرصہ نہیں چلنے والا . افغانستان کا مستقبل انتہائی بھیانک نظر آ رہا ہے یہ ملک ایک بار پھر نوے کی دھائی کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے
 
Last edited by a moderator:

Nebula

Minister (2k+ posts)
Jin patoo per aas lgai hay UN and USA both are complete failure. Baby bilawal Koo Jo Sind Mila hoa that woh bhi short hona jaa raha hay.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عالمی جمہوری سامراج کی ہر ممکن کوشش ہے کے افغانستان میں امن نا رہے