طالبان کادکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

11talibandummy.jpg

طالبان نے کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کی پلاسٹک کی ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے دکانداروں کو کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے کہا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں، جس کے بعد سے افغان صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1478032702901215244
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا اور ان کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بڑا بڑا کچھ کریں گیں یہ پہلے بھی آئے تھے انہوں نے بڑے تماشے کیے تھے اور اسلام کا مذاق بنوایا تھا اب یہ پھر اسی ہی بونگیاں ماریں گیں سارے دنیا کے علماء ایک طرف یہ دوسری طرف ہوں گیں اور کوئی بات نہیں سمجھیں گیں
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

سمجھ نہیں آرہا ، ماتم ان طالبان کی سوچ پر کیا جاۓ یا یہاں اوپر کے پانچ ارکان کی پوسٹ پر
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بڑا بڑا کچھ کریں گیں یہ پہلے بھی آئے تھے انہوں نے بڑے تماشے کیے تھے اور اسلام کا مذاق بنوایا تھا اب یہ پھر اسی ہی بونگیاں ماریں گیں سارے دنیا کے علماء ایک طرف یہ دوسری طرف ہوں گیں اور کوئی بات نہیں سمجھیں گیں
آپکی پوسٹ اخیر پر تھوڑی سی نامکمل رہ گئی ہے میں مکمل کردیتا ہوں
اور انجام کار ایک آدھ سال کے بعد پھر سی ڈی موٹر بائیکس پر ملا عمر کی طرح عازم کوئٹہ ہونگے مگر اس بار فینس لگ چکی ہوگی کوی انہیں گھسنے نہیں دے گا پھر جو ہوگا سرحد پار ہی ہوگا
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
Aik hi dafa apni nono kaat ke msla hi khatam kren, sath mae aurya maqbool aur ansar abbasi jese besharmo ki bhi nono katen jinhu ne in jeso ko pyo bnaya hua hai