طالبان کا افغانستان میں سابق بادشاہ کے دور کا آئین نافذ کرنے کا اعلان

2.jpg

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے آئین نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ملک میں ظاہر شاہ کے دور کا آئین نافذ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ظاہر شاہ کے دور کے آئین میں سے اسلامی شریعت سے منافی قوانین و اصول نکال دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے افغانستان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو ملک میں عارضی طور پر نافذ کردیا جائے گا تاہم اس آئین میں جتنے بھی اصول اسلامی شریعت کے منافی ہوں گے وہ سب نکال دیئے جائیں گے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ظاہر شاہ کے دور کا آئین سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کے ابتدائی سالوں میں بھی نافذ تھا، تاہم 2004 میں افغانستان کا نیا آئین نافذ کیا گیا، اس آئین کی تیاری کیلئے افغانستان میں وسیع پیمانے پر جرگے و اجلاس منعقد ہوئے تھے جس میں افغان سیاستدانوں اور عمائدین کے درمیان طویل مشاورت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے،شریعت کے مطابق آزاد افغانستان میں بنائے جانے والے اس آئین میں سب کے حقوق درج کیے جائیں گے۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

ویسے مسلمانوں کے لیے تو قران و سنت سے بڑا اور کوئی آئن ہے نہیں؟
اب اس میں کیا
 
Truthstands

Minister (2k+ posts)
ویسے مسلمانوں کے لیے تو قران و سنت سے بڑا اور کوئی آئن ہے نہیں؟
اب اس میں کیا
بلکل درست فرمایا، چونکہ لوگوں کے پاس اسکا علم نہیں لہٰذا اُسکے مُطابق قانون کے تشریح کی جائے گی۔
دشمنا اسلام نے فرقے بازی اسی لیئے بنائی ہے کے ہر کوئی اپنی مرضی کے مُطابق ترجمہ کر لیں۔

اللہ ہمسبکو قران و سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔