طویلے کی بلا، بندر کےسر

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
جب اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر مقدم رکھنے والے لوگ قوم کے سروں پر مسلط ہوں، تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہمیں کڑسی سے چمڑے ان مفاد پرستوں اور غیرت سے عاری لالچی وزیروں سے گلا نہیں، ہمیں شکوہ خان صاحب سے ہے جو اپنی تقریبا ہرالیکشن تقریر میں کہتے تھے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے پیچھے بیٹھا نمائندہ کرپٹ اور نا اہل ہے، مگر آپ نے اسے نہیں دیکھنا مجھے ووٹ دینا ہے۔
طیارہ حادثہ کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ وزیر موصوف استعفی دے کر گھر جاتے اور ان کے خلاف نا اہلی اورنیگلیجنس کے چارجز لگتے، تحقیقات ہوتیں۔ لیکن کیوں کہ روایت رہی ہے، اس لئے یہی گمان تھا کہ سارا ملبہ شہید ہونے والے پائلٹ پر ڈال دیا جائے گا۔ مگر اس کا اندازہ نہیں تھا کہ سارے پائلٹوں کے کندھے پر رکھ کر بندوق، بلکہ توپ چلا دی جائے گی، اور وہ بھی اپنے ہی ادارے کی طرف رخ کر کے۔
سوال یہ ہے کیا کہ ان مبینہ پائلٹوں کے لائسنس طیارہ حادثہ رونما ہونے کے بعد جعلی ہوئے ہیں، یا شروع سے ہی جعلی تھے۔ اور یہ خبریں تو موجودہ حکومت کے نازل ہونے سے پہلے ہی اخباروں کی زینت بن چکی تھیں۔ پھر دو سال ہونے کو آئے ہیں، موجودہ وزیر موصوف نے اس کے خلاف کیا کام کیا؟
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس بین کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ہو سکتا ہے کہ انڈیا نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش کی ہو، مگر یہاں ہم یورپی یونین کومعذور سمجھتے ہیں، بلکہ اگر وہ یہ اقدام نہ اٹھاتی، تو اسے بھی تقید کا نشانہ بنایا جاتا۔ جیسا کہ پہلے بھی کہا کہ جعلی لائسنسوں کی خبریں بہت عرصے سے گردش میں ہیں اور یورپی یونین کو بھی اس حوالے سے یقینا معلوم ہو گا، بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ ہرپسماندہ ملک میں یہی صورت ھال ہے چنانچہ کہا جا سکتا ہے کہ انڈیا بنگلہ دیش افغانستان وغیرہ جیسے ممالک میں اگر چیک کیا جائے تو بہت سے ایسے پائلٹ مل جائیں گے۔ لیکن اگر ملک کا وزیر ہی اپنے دامن کو بچانے کیلئے اپنے ادارے کے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہو تو کسی دشمن سے کیا گلہ۔
جو ہونا تھا سو ہو گیا، اب ہونا تو یہ چاہیے کہ جتنا بھی نقصان ہو رہا ہے، وہ سب اس سے متعلقہ ذمہ داران(موجودہ و سابقہ)سے پورا کیا جائے۔ اب تک دی جانے والی ساری تنخواہ ریکور کی جائے، ان کی جائیدایں نیلام کی جائیں، اگر پھر بھی پورا نہیں ہوتا تو ان کے گردے وغیرہ بیچ دیئے جائیں، تا کہ دوسروں کے لئے عبرت ہو۔ مگر حکومت کی پچھلی ڈھائی سالہ انتہائی مایوس کن کارکردگی کو دیکھ کر یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ :۔
رشوت دے کر جعلی لائسنس بنوانے والے پائلٹوں
رشوت لے کر جعلی لائسنس و ڈگریاں دینے والے محکموں اور ان کے ذمہ داران
وہ وزیر اور مشیر جنہوں نے ان پائلٹوں کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کروایا
اور وہ لوگ جنہوں نے سفارش یا رشوت قبول کرتے ہوئے،میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا
اور وہ لوگ جن کا کام تھا کہ وہ (کسی وقوعہ سے پہلے)ایسے جعل سازوں کوپکڑیں اور روکیں
وغیرہ وغیرہ کو کچھ بھی نہیں ہو گا، اور سوائے لیپا پوتی والے بیانات اور گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والے اقدامات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہو گا(نوکری سے فارغ کرنا کوئی سزا نہیں) یہاں تک کہ اگلے ہفتے کوئی نیا سانحہ یا کھڑاگ ہو جائے گا، اور قلیل مدتی حافظہ رکھنے والی قوم(ہجوم) اس واقعے کو رونا پیٹنا شروع کر دے گی۔

Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
These pilots with fake degrees must be fired but also lay charges of fraud on them. The whole world is laughing on Pakistan right now. It is news in every country.
 
ARSHAD2011

Minister (2k+ posts)

Pls read the BBC report, I hope a little more clear.

here is one video clip, I don't want this man is real retd piolet or not.

ranaji

President (40k+ posts)
کونسی کورٹ اور کونسے جج نے اپنی کونسی ضرورت پوری کر کے نظریہ ضرورت کےتحت جعلی لائیسنس والوں کو بحال کیا تھا انڈین شاہی موھلے والا ک.... اور میراثی جالی خان اور انڈیا کا خاں مشاہد الله خاں تو ذمدار ہے ہی مگر وہ جج کون تھا جس نے جعلی پائلٹس کو بحال کیا اور غیر قانونی حرکت کی
 
angryoldman

جناب اگر بات پی اے ایف تک گئی تو پھر سارا مقدمہ ساہیوال واقعے کی طرح گول ہو جائے گا۔
 
CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی ان ججوں نے تو عمران خان کے لگائے بندے ہی کو پی آئی اے ميں کام سے روک ديا تھا۔ جس نے کمايا اور قرض اتارنے کی کوشش کی۔
فيک ڈگری ہولڈر اور جعلی پائلٹ کيس دو سال سے کچھ زيادہ کورٹ کی زينت بنا تو کتنے بندوں کو سزا ہوئی اور جُرمانہ ہوا کتنوں کی جائداد ضبط ہوئی۔
عمران خان کو الزام دينا بہت آسان ہے، نہ تو اُسکے پاس اکثريت ہے اور نہ وہ سپريم کورٹ کا جج ہےکے فوری سزا دے۔
آج سے ۱۲ سال پہلے يورپی يونين نے صرف ۹ جہازوں کو ۲۶ ملکوں ميں جانے کی اجازت دی تھے، باقی جہازوں کو ناقص مينٹيننس کی وجہ سے پابندی لگائی تھی ۔ يہ حال ہے ہماری قومی ائر لائن کا سالوں سے۔اور اب تو ٹوٹل جہاز ہی ۳۲ ہيں ہماری ائر لائن کے پاس۔
 
Last edited:

ARSHAD2011

Minister (2k+ posts)
بھائی ان ججوں نے تو عمران خان کے لگائے بندے ہی کو پی آئی اے ميں کام سے روک ديا تھا۔ جس نے کمايا اور قرض اتارنے کی کوشش کی۔
فيک ڈگری ہولڈر اور جعلی پائلٹ کيس دو سال سے کچھ زيادہ کورٹ کی زينت بنا تو کتنے بندوں کو سزا ہوئی اور جُرمانہ ہوا کتنوں کی جائداد ضبط ہوئی۔
عمران خان کو الزام دينا بہت آسان ہے، نہ تو اُسکے پاس اکثريت ہے اور نہ وہ سپريم کورٹ کا جج ہےکے فوری سزا دے۔​

IK govt is not responsible for all this, Today Ik mentions there is some pressure on him for not releasing the PIA crash report. this pressure could not be from opposition. definitely from one powerful agency. He should reveal the name. otherwise, all garbage will be on his shoulder...that will be no good for ILK and PTI.
This is not good time to release the Fake degree report, Govt can through all these faker degree holders from Job without any press conference.
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
کونسی کورٹ اور کونسے جج نے اپنی کونسی ضرورت پوری کر کے نظریہ ضرورت کےتحت جعلی لائیسنس والوں کو بحال کیا تھا انڈین شاہی موھلے والا ک.... اور میراثی جالی خان اور انڈیا کا خاں مشاہد الله خاں تو ذمدار ہے ہی مگر وہ جج کون تھا جس نے جعلی پائلٹس کو بحال کیا اور غیر قانونی حرکت کی
تو پھر اس جج کو پکڑ لو۔ کسی کو تو پکڑو۔ اور اگر یہ ممکن نہیں تو پھر گھر جائو، اقتدار سے چمٹے رہنا کیا ضروری ہے۔ اقتدار کو لات مار کر دوبارہ عوام کے پاس جائو۔ یہ ججوں کا بہانہ سن سن کر کان پک گئے عوام کے۔
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
EbyAS12XQAIjjJ5
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
یہ وہ لوگ بات کر رہے ہیں جو کبھی PIA کے ساتھ سٹیل مل فری دے رہے تھے یہ نا تو 1990 ہے اور نا ہی اب عوام بیوقوف ہے۔۔
 
ranaji

President (40k+ posts)
تو پھر اس جج کو پکڑ لو۔ کسی کو تو پکڑو۔ اور اگر یہ ممکن نہیں تو پھر گھر جائو، اقتدار سے چمٹے رہنا کیا ضروری ہے۔ اقتدار کو لات مار کر دوبارہ عوام کے پاس جائو۔ یہ ججوں کا بہانہ سن سن کر کان پک گئے عوام کے۔
تو پکڑو کس نے آپ کو یا کسی اور کو منع کیا ہے ؟ پکڑو اور پوری طرح پکڑو ؟ میں حکومت نہیں نا کوئی جنرل ہوں نا عمران خان جو کہنا ہے حکومت کو کہو یا اسٹبلشمنٹ کو کیا مجھے کوئی جنرل یا عمران خان سمجھ کر کوٹ کیا ہے ؟ بھا جی خیر اے نا ؟طبیعت ٹھیک ہے ؟ آپ نے غلط جگہ قوٹ کیا ?
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Dont blame every thing on Khan,blame on your corrupt kangroo courts.
بھائی ان ججوں نے تو عمران خان کے لگائے بندے ہی کو پی آئی اے ميں کام سے روک ديا تھا۔ جس نے کمايا اور قرض اتارنے کی کوشش کی۔
فيک ڈگری ہولڈر اور جعلی پائلٹ کيس دو سال سے کچھ زيادہ کورٹ کی زينت بنا تو کتنے بندوں کو سزا ہوئی اور جُرمانہ ہوا کتنوں کی جائداد ضبط ہوئی۔
عمران خان کو الزام دينا بہت آسان ہے، نہ تو اُسکے پاس اکثريت ہے اور نہ وہ سپريم کورٹ کا جج ہےکے فوری سزا دے۔
آج سے ۱۲ سال پہلے يورپی يونين نے صرف ۹ جہازوں کو ۲۶ ملکوں ميں جانے کی اجازت دی تھے، باقی جہازوں کو ناقص مينٹيننس کی وجہ سے پابندی لگائی تھی ۔ يہ حال ہے ہماری قومی ائر لائن کا سالوں سے۔اور اب تو ٹوٹل جہاز ہی ۳۲ ہيں ہماری ائر لائن کے پاس۔
اگر آپ یہ کہوں کہ آئی ایس آئی یا فوج بات نہیں مان رہی ، یا روڑے اٹکا رہی ہے تو میں آپ کی بات شاید مان لوں ،کہ یہ ادارے حکومت سے طاقت ور ہیں، لیکن اگر آپ یہ کہو کہ کوئی جج حکومت یا فوج سے ٹکر لے رہا ہے، (اور لے کر سلامت بھی ہے) تو یہ بات ماننے والی نہیں۔ اگر ایک عام مزدور کی بات کریں تو اس کی بھی اتنی کمزوریاں ہیں کہ اگر حکومت ہاتھ ڈالنا چاہے تو کوئی نہ کوئی بات اس کے خلاف مل ہی جائے گی۔ چہ جائیکہ کہ ایک جج، جس نے نہ جانے کتنے مقدموں کے فیصلے پیسے لے کر کیئے ہوں گے۔ کیا ایجنسیوں کے پاس ان ججوں کی کوئی ویڈیو،آڈیو، رکارڈنگ کاغذ ، اثاثہ جات کی تفصیلات یا دوسرا ثبوت نہیں ہو گا؟کیا ان کے بیوی بچے نہیں جنہیں قتل یا اغوا کا خوف نہ ہو؟کیا ان کے گھر سے منشیات یا غیر قانونی اسلحہ برآمد نہیں ہو سکتا؟۔ہماری عدالتیں کتنی آزاد ہیں یہ میں اچھی طرح معلوم ہے۔حقیقت یہ ہے کہ حکومت وقت کے پاس کسی بھی جج کو قابو کرنے کے سو قانونی اور ایک سو ایک غیر قانونی طریقے ہوتے ہیں، اور عدالتیں وہی فیصلے دیتی ہیں، جو حکومت کی منشاء ہو۔ چنانچہ اگر حکومت آسیہ بی بی کو چھوڑنا چاہتی ہے، تو عدالت یہی فیصلہ دیتی ہے۔ اگر ایف اے ٹی ایف کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید کو سزا دینا چاہتی ہے ، تو عدالت اسی کے مطابق فیصلہ دیتی ہے۔
حکومت اپنی نا اہلی کو ججوں کے کندھے استعمال کر کرے چھپا رہی ہے۔غالبا آپ کو تب یقین آئے گا جس دن کوئی وزیر یہ انکشاف کرے گا کہ نواز شریف کو لندن حکومت نے ڈیل کے تحت بھجوایا تھا۔ یا شاید تب بھی نہ مانو۔
سو باتوں کی ایک بات، کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ عدلیہ کچھ کام نہیں کرنے دیتی ، تو حکومت کو فورا ہی گھر چلے جانا چاہئے کہ حکومت کا دورانیہ تو پانچ سال کا ہوتا ہے ، جبکہ یہ عدلیہ اگلے پانچ سو سال بھی جانے والی نہیں ۔
آخری بات، کہ میں آپ کو(کراچی میں بزرگ شہری کو تھپڑ مارنے سے لے کر ریلوے اور پی آئی اے کے وزرا کے اخلاقا استعفی نہ دینے تک) کتنے ہی ایسے واقعات گنوا سکتا ہوں جہاں کوئی عدلیہ ملوث نہیں تھی، اور حکومت نے مایوس کیا۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہ لوگ بات کر رہے ہیں جو کبھی PIA کے ساتھ سٹیل مل فری دے رہے تھے یہ نا تو 1990 ہے اور نا ہی اب عوام بیوقوف ہے۔۔
پچھلی حکومتیں بھی جب اپنے لوگوں کو نوازنے کے لئے سٹیل مل اور دوسرے ادارے بیچنے کی کو شش میں تھیں، یہ بات تب بھی کہی گئی تھی، اور اب جب کہ موجودہ حکومت بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے، تو اب بھی قوم کی طرف سے یہ اعلان ہے کہ وہ تمام لوگ جو ان اداروں پرمیلی نظریں لگائے بیٹھے ہیں، اپنے ارادوں سے باز رہیں۔ملک میں جب بھی کوئی حقیقی عوام دوست حکومت آئی، تو وہ ان تمام پرائیویٹائزکئے گئے اداروں کو قومیا لے گی، اور تمام بدخواہوں کی کل انوسٹمنٹ ڈوب جائے گی۔(حقیقی عوام دوست حکومت کی نشانی ہی اس کا یہ عمل ہو گا۔)