عائشہ اکرم اور ریمبو کی لیکڈ آڈیوکالز پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل




گزشتہ روز مینار پاکستان واقعہ کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے مابین ملزموں سے پیسوں کے عوض سمجھوتہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس پہلو پر تفتیش ایک مبینہ آڈیو ٹیپ کے باعث آگے بڑھی ہے جس میں مبینہ طور پر عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان 6 ملزموں سے 5،5 لاکھ فی کس لیکر ان سے سمجھوتہ کرنے سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔

اس آڈیو کلپ میں خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ جس خاتون کی پاکستان حمایت کرتا رہا، اسے انصاف دلانے کیلئے کمپین چلاتا رہا وہی خاتون لالچی نکلی اور ریمبو کیساتھ ملکر فی کس 5، 5 لاکھ روپیہ لینے کی کوشش کرتی رہی۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ عائشہ اکرم نے جو حرکت کی ہے اس سے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے، اب کوئی ایسا واقعہ ہوا تو لوگ پہلے سوچیں گے کہ کہیں یہ کوئی ڈرامہ تو نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عائشہ اکرم اور ریمبو نے مردوں کو بھیڑیا ثابت کرنے اور ملک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

سوشل میڈیا صارف عثمان صدیق نے اس پر تبصرہ کیا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے والوں کی اصلیت! خاتون ٹک ٹاکر کیس میں نیا موڑ، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی ریمبو ٹک ٹاکر عائشہ سے کہتاہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں،زیادہ تر تو غریب ہیں،جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سےان لوگوں نے 5، 5 لاکھ کرنےہیں

https://twitter.com/x/status/1447493955457802245
ارم زعیم نے اقرارالحسن کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جی پاکستانی ہونے پر شرم تو ان دونوں کو دیکھ کر انی چاہیے۔ اب کیا ریمبو (ڈیلر) کو دیکھ کر بیٹا نا ہونے کی دعا کرنی نہیں کس نے ؟؟

https://twitter.com/x/status/1447577802123976714
بلال بشیر کا کہنا تھا کہ عائشہ اکرم اور ریمبو کی جو کال ریکارڈ سامنے آئی ہے اسکے بعد انکا سارا ڈرامہ ایکسپوز ہو چکا ہے اب یہاں اقرار الحسن صاحب سے سوال یہ بنتا ہے کہ آپ کا اس میں کتنا حصہ تھا؟ سوال کرنا ہمارا حق ہے

https://twitter.com/x/status/1447863926901854211
صحافی فرید قریشی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے معاملے میں وہی ہوا جو اکثر کیسز میں ہوتا ہے، میڈیا آواز اٹھاتا ہے، مظلوم بعد میں دے دلا کر، دیت لے کر، کنبے برادری کی وجہ سے صلح کر لیتا ہے۔ عائشہ اکرم نے بھی وہی کوشش کی ملزمان سے کچھ لے دے کر مقدمہ ختم کرے مگر اچھی بات ہے کہ قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1447855899134119947
میر محمد علی خان کا کہنا تھا کہ عائشہ اکرم جیسی عورت کی وجہ سے خواتین کو ایمپاور کرنے کا اصل مقصد ڈیمیج ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1447659844576632849
سامری نامی سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ عائشہ اکرم جیسی عورتیں پاکستان کو عورتوں کیلئے خطرناک ملک ڈیکلئیر کرواتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1447774030942068744
حماد نے اقرارالحسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جھوٹ سامنے آگیا اور یہ معلوم ہوگیا کہ یہ سب سکرپٹڈ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1447655445708132357
احسان نے آڈیوکال شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا، میں پہلے ہی اس گندگی کی سپورٹ میں نہیں تھا جو لوگ ان کا دفاع کر رہے تھے خود سنیں. کہانی میں ایک اور موڑ عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو لیک جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ فی مجرم سے کتنے پیسے لیے جائیں؟ اور عائشہ کہتی ہے 5 لاکھ فی بندہ۔

https://twitter.com/x/status/1447536348009750528
چوہدری حمزہ نے تبصرہ کیا کہ الحاج ریمبو بھائی اور حاجن عائشہ جی جن کی پاکدامنی کی قسمیں کھا کر اقرار الحسن بھائی نے سارے پاکستان کو جنسی جہنمی جنونی بھیڑیے ثابت کرنے کی کوشش کی تھی، انکی آڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

https://twitter.com/x/status/1447646093085495297
علی ساہی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو نے کس طرح جال بچھاکر غریب لوگوں کوپھنسایا اور پھرمبینہ ملزمان سےپیسے لینے کی پلاننگ کررہے تھے کہ اپس میں ہی لڑائی ہوگئی اور اڈیو لیک ہوگئی۔۔۔اب دیکھتے ہیں عائشہ اکرم بھی نامزد ہوتی ہے کہ نہیں لیکن گریٹر اقبال پارک واقعہ سےملک کی بہت بدنامی کوئی۔

https://twitter.com/x/status/1447496974274646016
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ اکرم کی آڈیوکال شئیر کی اور تبصرہ کیا کہ یہ سب ملک کو بدنام کرنے کی سازش تھی، اصل مسئلہ انصاف نہیں پیسہ تھا جو انہوں نے ملزمان نے بٹورنے کی کوشش کی۔

https://twitter.com/x/status/1447872670792564742
https://twitter.com/x/status/1447516398411001858
https://twitter.com/x/status/1447778099022675968
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ہو سکتا ہے کہ اقرار الحسن سے بھی اسنے دس لاکھ لیا ہو پہلے پانچ لاکھ کپڑے پھڑوانے کا اور پھر پانچ لاکھ بہن بن کر اقرار ا لحسن کی مرتی ہوئی شہرت کو زندہ کرنے کا اب اس میں کیا