عائشہ اکرم ہراسانی کیس:نئے انکشافات پر اقرارالحسن کی وضاحتیں

ramb112231.jpg

سانحہ گریٹر اقبال پارک کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، متاثر ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے ہی ساتھی ریمبو کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔

عائشہ اکرام نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو جمع کروائے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک جانے اور فینز سے ملاقات کے حوالے سے سارا پلان خود ریمبو نے تیار کیا تھا اور مجھے مجبور کرکے ساتھ لے جایا گیا تھا

عائشہ اکرام نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی تھیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا تھا۔ریمبو نے بلیک میل کرکے مجھ سے 10 لاکھ روپے بھی بٹورے، میں ہر مہینے اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی تھی۔

عائشہ اکرام کے انکشافات کی روشنی میں ریمبو کو گرفتار کرلیا جس پر ریمبو نے انکشاف کیا کہ منظر عام پر آنیوالی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہیں

ریمبو کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا، ‏عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی، راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی۔

اس انکشاف کے بعد اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے۔ اقرارالحسن اور یاسر شامی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی عائشہ اکرام کے معاملہ کو ہوا دی تھی ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اقرارالحسن نے ہی اس واقعہ کو لیکر ملک کو بدنام کیا اور تمام مردوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

جس پر اقرارالحسن کی وضاحتیں سامنے آنا شروع ہوگئیں اور ریمبو سے اظہارلاتعلقی اختیار کیا۔ اقرارالحسن نے پہلی بار ریمبو کو ٹیم سرعام کا حصہ ماننے سے بھی انکار کیا۔

اقرارالحسن نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ عورت کے نام سے نفرت کرنے والے عائشہ اکرام کو بدکردار اور فاحشہ ثابت کرنے پر معافی مانگیں گے؟؟ اگر یہ سچ ہے تو عائشہ تو بلیک میلنگ کا شکار ایک لڑکی ثابت ہوئی۔ شکر ہے کہ حکومت پنجاب، پنجاب پولیس، ایف آئی اے سب اس کیس میں سنجیدہ ہیں۔ اس کیس کو ملکی تاریخ کی ایک مثال بننا چاہئیے

https://twitter.com/x/status/1446730520155545602
اقرار الحسن نے ریمبو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ریمبو کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ریمبو کبھی ٹیم سرعام کا حصہ نہیں تھا، ٹیم سرعام کی شرٹ چند سو میں بنوائی جاسکتی ہے۔

نجی چینل کے صحافی کا کہنا تھا کہ لکھا کہ باقی رہا ریمبو تو خون کےعطیات دیتے، مدد کرتے اور ملک کو سرسبز بناتےٹیم سرِعام کےسولہ لاکھ جانباز گواہ ہیں کہ یہ شخص کبھی بھی ٹیم سرِعام کی اس رضاکارانہ فورس کاحصہ نہیں تھا۔ ٹیم سرِعام کی شرٹ تو چند سو میں بنوائی جاسکتی ہے۔ ہم اس جعلسازی پراس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1446732303586242563
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ عائشہ اکرام مینارِ پاکستان خود گئی یا اسے کوئی وہاں لے کر گیا۔ وہ پرہیز گار تھی یا خدانخواستہ طوائف۔۔۔۔ اُس کے کپڑے پھاڑنے کا حق کسی کو نہیں تھا۔ صرف اس ایک بات پر ہم سب کو اُس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے تھا۔ ہمیں ہر اُس عورت کا ساتھ دینا ہے جس کے ساتھ بدتہذیبی کی جائے۔ ختم شُد

https://twitter.com/x/status/1446750554236018691
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
Ikrar-ul-Hassan sahib you should be ashamed and acknowledge your poor role in making statements that were exaggerated, ill-informed to say the least.
Abb bhee shukar hai k baitee naheen??
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اسکو اب صرف یہ بیان دینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بیٹی پر کسی کو عطاء فرمائے لیکن اس جیسی نہیں۔۔۔ تو شائد لوگ معاف کر دے۔۔۔

یہ ڈھکن ابھی تک نہیں مان رہا کہ یہ ڈرامہ اس لڑکی نے خود رچایا تھا لیکن بعد میں سب نے پوتر گنگا میں اشنان کیا۔ ۔۔ یہ دوسرے حصے پہ غصہ ہے لیکن ڈرامے کے پہلے حصے پہ خاموش۔