عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف ایک بار پھر منظرعام پر

ayesh1i1i1.jpg

تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کیخلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک خط لکھ دیا ہے اور عمران خان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاک فوج سمیت ملک کے اہم قومی اداروں پر الزام لگا رہے ہیں اور فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے خط میں مزید لکھا کہ بار بار نیوٹرل کے الفاظ کا استعمال کرکے عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو دھمکانا شروع کر دیا ہے۔ایسے حالات میں ملکی سالمیت کیلئے خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے اور ان کیخلاف فوری از خود نوٹس لے کر غداری کا کیس درج کیا جائے۔


انہوں نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی الیکشن 2013 میں مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف ایم این اے بنی تھیں لیکن 2017 میں عائشہ گلالئی نے الزام لگایا تھا تھا کہ عمران خان ان کو موبائل فون کے ذریعے نازیبا میسجز بھیجتے ہیں۔

اس وقت انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے ہاتھوں کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں ہے،اس پریس کانفرنس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت تحریک انصاف (گلالئی) بنالی تھی اور اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف الیکشن بھی لڑا جس میں وہ ضمانت ضبط کرابیٹھی تھیں۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
Abbi tto naturals and Nani 420 nie sub jute and Katia kie patie kholnie Haan for IK ki credibility ko damage kernie kie laie. Abbi tto Nani 420 khamosh hie because Jail Wali vedio kie us nie phone us jaga hide Kia tha japan similar women hide narcotic drugs hide kerti Haan for sumgling.