عارضی جنگ بندی کیلئے اقدام،حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی میں مفاہمت

TTP.jpg

حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مفاہت ہوگئی،اب عارضی جنگ بندی ممکن ہوگئی ہے،ڈان اخبار کی رپورٹ میں فریقین کے درمیان اہم پیش رفت سے متعلق آگاہ کردیا گیا،اس پیش رفت سے واقف مختلف ذرائع نے ڈان اخبار کو اہم خبر سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے جنوب مغربی صوبے خوست میں تقریباً دو ہفتوں سے دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری تھے،ان مذاکرات کی کامیابی سے ملک بھر میں جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے ایک عارضی مفاہمت پر اتفاق کیا گیا ہے،اعتماد سازی کے لیے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے،قید جنگجوؤں کی تعداد دو درجن کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معمولی جنگجو ہیں سینیئر یا درمیانی درجے کے کمانڈرز نہیں ہیں، ہم زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور محتاط ہیں، اور جب زیر حراست افراد رہا ہوجائیں گے تو جنگ بندی عمل میں آئے گی،عارضی جنگ بندی ایک ماہ کی ہوگی، جس میں توسیع اس بات پر ممکن ہوگی کہ مذاکرات کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کس نے کیے،افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے اور دونوں فریقین کو آمنے سامنے بات چیت کے لیے ایک میز پر لائے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات براہ راست سینیئر افسران اور ٹی ٹی پی کی سینیئر قیادت کے درمیان ہوئے،جس میں ٹی ٹی پی کے تمام گروہ شامل تھے،بہت سی تجاویز بھی رکھی گئیں اور دونوں فریقین قابل عمل حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دے رہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی قیادت سے مذاکرات میں فی الوقت کسی قبائلی ثالث سے رابطہ نہیں کیا گیا، انہیں مناسب وقت پر شامل کیا جائے۔

ترک نیوز چینل کو گزشتہ ماہ انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کررہی ہے تا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور معافی کے بدلے میں صلح کر کے عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکیں،ٹی ٹی پی نے عمران خان کی معافی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا اور اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جدوجہد پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لیے ہے،ٹی ٹی پی نے ابھی تک بات چیت یا دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی عارضی مفاہمت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام افغان طالبان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کے اڈے بند کر دیں،افغانستان کا اقتدار سنبھالنے سے کچھ ہی عرصہ قبل تحریک طالبان نے ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کر کے اسے پاکستان کے خلاف دشمنی بند کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک تین رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔​

Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ عارضی جنگ بندی نہیں ٹی ٹی پی کو دوبارپ پاکستان میں پیر جمانے کا موقع فراہم کردیا گیا ہے
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان فائر بندی اور مذاکرات جاری ہیں۔

طالبان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر سراج الدین حقانی مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،جن کی جانب سے مذاکرات کامیاب کرانے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی خود مذاکرات میں شریک ہیں۔

طالبان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مضبوط ضمانت اور شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیار رکھ کر سرینڈر کرنے کا کہا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ہتھیار رکھ کر آگے بڑھنا قبل از وقت ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دھڑے مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ کچھ سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Resilient

Minister (2k+ posts)
حکومت اس وقت سب دہشت گردوں سے مذاکرات کررہی ہے اگر نہیں کررہی تو صرف سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کررہی ، الطاف حسین کی تقریر پر تالیاں پیٹنے کے جرم میں پچھلے چار سالوں سے لوگ قید ہیں مگر بوری بند لاشوں والے اور بھتہ خوروں کے مقدمات تیزی سے ختم ہورہے ہیں ، عزیر بلوچ بھی جلد رہا ہونے والا ہے مگر علی وزیر جو منتخب ایم این اے ہے اسے تقریر کے جرم میں قید کررکھا ہے اور اس کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر پر بھی نہیں بلوایا جارہا
 
Goldfinger

MPA (400+ posts)

1007861_1157214_3_akhbar.jpg

سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں پیش رفت، حکومت نے کئی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کرلیاTTP

پشاور (مشتاق یوسف زئی)اٹی،ٹی،پی سے جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت نے کئی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحریک طالبان پاکستان سیز فائر کا اعلان کرے گی، پہلے مرحلے میں رہائی پانے والوں میں محمود خان، مسلم خان اور مولوی عمر کے نام شامل ہیں۔ امن معاہدہ چند روز میں منظر عام پر آئے گا۔ امن مذاکرات رواں برس فروری میں شروع ہوئے تھے، جس میں افغان طالبان نے ضامن کا کردار ادا کیا، البتہ پاکستانی حکام اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے باضابطہ طور پر اس پیش رفت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، حکومت پاکستان اور افغانستان میں پاکستانی طالبان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد نے پہلے مرحلے میں 102 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بدلے میں ٹی ٹی پی سیز فائر کا اعلان کرے گی۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان قیدیوں کو یکم نومبر کو رہا کیا جانا تھا لیکن چند تکنیکی وجوہات کے سبب اس میں تاخیر ہوئی اور پھر 4 نومبر کو رہائی کا فیصلہ ہوا تاہم ناگزیر وجوہات کے سبب ایک بار پھر ایسا نا ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ قیدی جن میں سوات کی اعلیٰ طالبان قیادت بھی شامل ہیں ان میں محمود خان اور مسلم خان کو ممکنہ رہائی کے پیش نظر افغانستان لے جایا گیا ہے۔ مسلم خان، طالبان سوات کے ترجمان تھے۔ انہیں اور محمود خان سمیت کچھ سینئر طالبان رہنمائوں کو سیکورٹی حکام نے 2009 میں اجلاس کے لیے بلایا تھا لیکن اس کے بعد وہ واپس چلے گئے تھے۔ یہ رپورٹس بھی ہیں کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان مولوی عمر بھی پہلے مرحلے میں رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔
SOURCE
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

معاہدہ ریاست پاکستان اور ٹی ٹی پی میں ہوا . نہ گھرانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی بلاجواز پراپوگنڈے کی ضرورت . کچھ معاہدے ریاست کے مفاد میں کیے جاتے ہیں جن پر پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں . الله مالک ہے اسمیں سے ملک کے لیے بہتری کی صورت نکلے گی . انشاءاللہ
 
arifkarim

کیا مہنگائی کرنے والا مافیاز سے ایسے معاہدے نہیں ہو سکتے یا یہ قومی مفاد میں نہیں ؟
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

معاہدہ ریاست پاکستان اور ٹی ٹی پی میں ہوا . نہ گھرانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی بلاجواز پراپوگنڈے کی ضرورت . کچھ معاہدے ریاست کے مفاد میں کیے جاتے ہیں جن پر پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں . الله مالک ہے اسمیں سے ملک کے لیے بہتری کی صورت نکلے گی . انشاءاللہ

But initially, PTI ministers had told us that TTP is getting funds from India, also PTI ministers told us that TTP is a party of terrorists and now it is OK for Pakistan to have negotiations with them and to release the terrorists from our prisons?

Just a few days ago Fawad Chaudhry on the 24th of August 2021 said that.

"The banned Tehreek-i-Taliban Pakistan (TTP) was in a state of "disarray" after Indian funding for the militant outfit had stopped.”

He also said that

"We think the Taliban authorities will act on the TTP terrorists who are sitting in Afghanistan and we want them.

See Fawad Chaudhry’s statement on the 24th of August 2021

https://www.dawn.com/news/1642375/ttp-in-disarray-after-halt-to-indian-funding-for-the-group-fawad

the above news also said that

“Last week, the Foreign Office had said that Pakistan would ask the incoming government in Afghanistan to act against the TTP.”

And today after just a few days these so-called Indian-funded terrorists are ok to have negotiations with? and we are also liberating the TTP terrorists from our prisons.

Please explain - - -
 
Lesson learned: don't believe in politicians
 
I have no answer as I don't speak for anyone.
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
Lesson learned: don't believe in politicians

Look at this video

If one sees these videos and sees the blood, it brings tears to anyone's eyes, especially those who have children. Imagine one of the innocent children who was running to save his life was your child.
And today our government is negotiating with the people who claimed the responsibility for such horrific crime. , I agree politicians can do anything for their seat and their benefits but why the people are supporting it. ? You are a die-hard PTI supporter, you are not supporting such negotiations. I wish other PTI supporters were also unbiased in their support like you.
 
It happens. Israel signed peace agreement with PLO whom they called terrorist organization for decades. In Sri Lanka govt signed peace agreement with Tamil Tigers a notorious terrorist group. Now it's Pakistan's turn to sign peace agreement with previously a terrorist organization TTP.
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
Look at this video

If one sees these videos and sees the blood, it brings tears to anyone's eyes, especially those who have children. Imagine one of the innocent children who was running to save his life was your child.
And today our government is negotiating with the people who claimed the responsibility for such horrific crime. , I agree politicians can do anything for their seat and their benefits but why the people are supporting it. ? You are a die-hard PTI supporter, you are not supporting such negotiations. I wish other PTI supporters were also unbiased in their support like you.

I guess the way you have put it, it does make sense. All we have to do is to arrest all of these women ASAP for disrupting the peace of our country. If anyone has to be in prison, it is to be these women, not our esteemed character TTP people.