عالمی برادری ہمیں بھیک یا امدد دینے کی بجائے ہم سےانصاف کرے:وزیرخارجہ بلاول

bilawal-bhutto-flood-int.jpg


وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔ ماحولیاتی آفت کے سبب پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

نیو یارک میں کوپ 27 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف کے منتظر ہیں، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اقلیتوں کے حقوق پر ہونے والے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کی روک تھام پر ڈائیلاگ کیلئے فوری طور پر عالمی کانفرنس بلائیں، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے ایکشن پلان بنائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام مخالف زہر آلود ٹرینڈ پھیلا ہوا ہے، ایک ریاست میں اقلیتوں پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے جو اس ریاست کی پالیسی ہے۔ بدقسمتی سے یہ وہ ریاست ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کو دبایا جا رہا ہے، اس ریاست میں نفرت کے شعلوں کو ہوا دی جا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی سیکولر ملک ہوتا تھا اب ہندو بالادستی والا ملک بن رہا ہے، بھارت میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کے نفرت انگیز ہندوتوا نظریے نے وہاں کی 20 کروڑ مسلمان اقلیت کے خلاف تشدد کو ہوا دی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی مسلمان اقلیت دنیا کی سب سے بڑی اقلیت ہے لیکن بھارت میں گائے کے معاملے پر ہجوم کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔ مساجد شہید کی جاتی ہیں، اسلامی تاریخ کے خلاف اور مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے۔

مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، کشمیر میں اکثریتی مسلم علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے لیکن دنیا نے بھارت کے اقدامات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عالمی برادری بھارت کے کھلم کھلا امتیازی اقدامات کو نظر انداز کر کے سو رہی ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا ہندو بالادستی والی بھارتی حکومت کو اسلام مخالف ایجنڈے پر ذمہ دار ٹھہرائے۔ مزیدبرآں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
جب آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہو اور بزدل غلاموں نے قوم پر مسلط کی ہو تو کونسا ملک ہے جو ان چوروں پر اعتبار کرے گا . زرداری جو مسٹر ١٠ پرسنٹ تھا اب تو یہ سو پرسنٹ ہو چکا ہے . چوروں کو کوئی پیسے نہیں دے گا
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بلا بلا۔۔۔ دنیا بھی کہے گی کے بے غیرت چور کے بچے پہلے اپنے باپ سے کہو کہ وہ اپنے غریب عوام سے انصاف کرے اور لوٹا ہوا پیسہ عوام کو واپس کرے
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم کی کرتوتوں کا پہلے ہی پتہ تھا لیکن اب تو حرامخوروں کی فہرست میں ان کو لانے والا میر باجوہ سر فہرست ہے۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
پہلے خود اپنے ملک میں انصاف کرنا شروع کرو پھر ان سے یہ امید کرنا۔۔۔
ا 20 30 مقدموں کے فیصلے نھیں ھوتے۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
BAJWA HAS HIJACKED THE WHOLE PAKISTAN !!! IS GHADAR KO LATKAO YEH PUTLI TAMASHA KHUD BA KHUD KHUTAM HO JA A GA !!!
 

snowballpk

Councller (250+ posts)
Perfect example of "main bheek nhi mangne aya per majboori hai.."
Pehle jin ko choor kehta tha eb unhi se training le raha hai,

Bus haram khana hai,, jahan marzi se ae
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Insaaf dene ka kia matlab hay??? apney mulk mein hissa dein in ko? ya jo corruption kar kay mulk pe qarza charhaya hay wo muaaf kar dein