عالمی سطح پر سپلائی چین مزیددباؤ کاشکار،اشیا کی قیمتوں میں اضافےکاخدشہ

12suplychain.jpg

دنیا بھر کی معیشت جہاں کورونا لاک ڈاؤن سے نکل رہی ہیں وہیں کمپیوٹرچپ کی کمی، پورٹ پر سامان بردار جہازوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور ٹرک ڈرائیوروں کی عدم موجودگی کے باعث عالمی سپلائی چین بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں سپلائی چین کے شعبے میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں بھی روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپلائی چِین دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے عالمی معشیت کی بحالی سست روی سے دوچار ہے۔

موڈیز کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ بدقسمتی سے سپلائی چین کی رکاوٹیں بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہوں گی۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے پوری دنیا عالمی معاشی بحالی کے لیے توانائی مجتمع کررہی ہے لیکن سپلائی چین میں رکاوٹیں تیزی سے ظاہر ہو رہی ہیں، ان رکاوٹوں کو کیسے روکا جائے جو اب ہر طرف میں ظاہر ہو رہی ہیں۔


موڈیز نے کہا کہ بارڈر کنٹرول اور نقل و حرکت کی پابندیاں اور عالمی ویکسین کی عدم دستیابی جبکہ گھریلو سطح پر اشیا کی طلب نے بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ترسیل وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے عالمی پیداوار رکاوٹ بنے گی، اخراجات اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے بندرگاہوں پر بھیڑ پیدا کی ہے اور برطانیہ میں گیس اسٹیشنز کو خالی کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ امریکا تاحال کورونا وبا کی لپیٹ میں ہے۔

موڈیز نے خبردار کیا کہ آگے حالات مزید بدتر ہوں گے کیونکہ کئی عوامل سپلائی کو بحال کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
سوچ رہا ہوں یو کے میں کئی سال پہلے ہیوی ویکل لائسنس لے لیتا تو آج مزے ہوتے ۔۔۔۔?۔۔