عالمی موسمیاتی کانفرنس کے درمیان پاکستان توجہ کا مرکز

5cop.jpg

بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس کے کوپ 26 کے دوران پاکستانی پویلین شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی میزبانی میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس جاری ہے جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، تاجراور دیگر شخصیات شریک ہیں۔

کانفرنس کے دوران قائم پاکستانی پویلین عالمی رہنماؤں اور دیگر شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستانی پویلین کا دورہ کرنے والے عالمی رہنماؤں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

جرمنی کی حکمران چانسلر انجیلا مرکل نے کانفرنس میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی سے متعلق معلومات لیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کے وزیر ماحولیات بھی پاکستانی پویلین کا دورہ کرنےو الوں میں شامل ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1455348294792716294
ان کے علاوہ ورلڈ بینک، ایشیائی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہان، ڈی جی ریلیف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی بھی پاکستانی پویلین کا دورہ کرنےو الوں میں شریک تھے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اور گوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین ملکوں میں سے ایک ہے دوسری جانب ماحول دوست پالیسی اپنانے میں پاکستان سب سے آگے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455170344910737412
https://twitter.com/x/status/1455257556939595784
https://twitter.com/x/status/1454942261024862208
https://twitter.com/x/status/1455470581755879424